Skip to content
انسانی سماج کے لئے ناسور بد زبان افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے
ملعون نرسنگھانند کی دل آزار گفتگو پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ دار علماء کے مطالبہ
حیدرآباد5اکٹوبر(پریس نوٹ )
مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب محسن ِ انسانیت اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں ملعون نرسنگھانند سرسوتی انتہائی دل آزار اور گستاخانہ بیان پر ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے ذمہ دار علماء نے اپنی شدید ناراضگی وبرہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس معلون کے خلاف فی الفور سخت سے سخت کاروائی کی جائے ، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی(صدر)مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی( نائب صدر)مولانا خالد سیف اللہ رحمانی(جنرل سیکریٹری) مولانا محمد عبدالقوی(خازن) مولانا محمد ارشد علی قاسمی( سیکریٹری) مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا مصلح الدین قاسمی (ارکان تأسیسی )نےکہا: معلون نرسنگھانند جیسے بد زبان اور کمینہ صفت لوگ انسانی سماج کے لئے ناسور ہے، اس کی وجہ سے سماج کا امن و امان غارت ہوکررہ جائے گا، مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی نفرت کی آگ میں جل کر خاک ہوجائے گی، نفرت کے یہ سوداگر اور زہراگلنے والے یہ لوگ انسانی آبادی میں رہنے کے قابل نہیں ہیں، معلون نرسنگھانند کو جیل کی کوٹھری میں ڈال کر ہی مہذب سماج میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، سماج میں امن و امان کی برقراری کے لئے جواب دہ ذمہ داراعلی عہدیداران کو مسئلہ کی سنگینی اور حساسیت معلوم ہونی چاہئے،نبی ﷺ کی ذات ہمارے لئے سُرخ لکیر ہے، آں حضرت ﷺ کے بارے میں گستاخانہ اور دل آزار بیانات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، اس لئے ہم پولیس کے اعلیٰ افسران وعہدیداران سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر اس شخص کو گرفتار کیا جائے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے کے سلسلہ کو بند کیا جائے۔
Like this:
Like Loading...