Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
yeti-nrusingha-nanda-saraswati-to-the-poisonous-tongue-of-be-restrained-sdpi

یتی نرسنگھانندسرسوتی کے زہریلی زبان کولگام لگایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

Posted on 05-10-2024 by Maqsood

یتی نرسنگھانندسرسوتی کے زہریلی زبان کولگام لگایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی،5اکٹوبر (پریس ریلیز)۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں اتر پردیش کے پجاری یتی نرسنگھا نند کے ذریعہ پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف ناقابل برداشت اور گستاخانہ اور ناقابل ذکر تقریر کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یتی نرسنگا نند نے اپنے حالیہ تقریر میں کہا تھا کہ "اگر آپ کو ہر دسہرہ پر پتلا جلانا ہو تو محمد کے پتلے جلائیے”۔

ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے مزید کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے لیے یتی نرسنگھانند کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج ہونے کے وہ نفرت انگیز تقاریر جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ پولیس اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

محمد شفیع نے سوال کیا ہے کہ کیا پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے یہ پیغام ہے کہ اگر کوئی ملک میں مسلمانوں کے خلاف کھڑا ہوتا ہے، خاص طور پر اتر پردیش جیسی ریاست میں تو وہ محفوظ ہے اور ملک کے قانون کے دائرے سے باہر ہے۔ مسلمانوں کے خلاف ایسے مسائل میں غیر بی جے پی سیکولر پارٹیاں بھی خاموشی اختیار کرکے ایسے توہین آمیز بیانات کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں؟۔

ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی نے یوپی اور مہاراشٹرا سمیت مختلف ریاستوں میں زہر یلے بیانات دینے والے نرسنگھا نند کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں اور ملک میں امن و امان اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنے کا منصوبہ کررہی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb