Skip to content
پیغمبراسلام پر یتی متنازعہ کے گستاخانہ تبصرہ کے تناظر میں یوگی آئے ایکشن میں
لکھنؤ ،7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا)
ڈاسنا میں واقع مندر کے مہنت یتی نرسمہانند گری نے حال ہی میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے، غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر کے باہر بھی بھیڑ نے ہنگامہ کیا اور مہنت یاتی نرسمہانند گری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب اور فرقے کے عقیدے کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اگر کوئی عظیم انسانوں کی توہین کرے گا تو اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں امن و امان سے متعلق ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ کسی بھی فرقہ یا مذہب سے تعلق رکھنے والے عظیم انسانوں یا سنتوں کیخلاف تبصرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یتی نرسمہانند کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے دو دن بعد، انہیں یوپی پولیس نے ہفتہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ان کے ریمارکس کے بعد ملک بھر میں کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مہنت کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غازی آباد پولس نے مہنت یاتی نرسمہانند گری کیخلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ان کے مطابق تین سال سے کم کی سزا کا انتظام ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اور دیگر محکموں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
Like this:
Like Loading...