Skip to content
جموں و کشمیر کے عوام نے مودی -بھاجپاکو سبق سکھایا: سپریہ شرینیت
نئی دہلی،8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے جموں و کشمیر کے انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر وادی کے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت سبق سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو جگہوں پر انتخابات ہوئے، ایک جموں و کشمیر اور دوسری ہریانہ میں۔ جموں و کشمیر میں لوگوں نے ہمیں خوشی سے قبول کیا، جب کہ انہوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت کی۔
وادی کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسترد کر دیا۔ جس طرح آپ (بی جے پی) نے وادی کی شناخت پر حملہ کیا، جموں و کشمیر نے بھی اس کابھر پور جواب دیا۔ جموں و کشمیر میں جس طرح سے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے تھے، پانچ ایم ایل اے بڑھائے جا رہے تھے، ان سب چیزوں کو دیکھ کر وادی کے لوگوں نے ان لوگوں کو سخت سبق سکھایا ہے، یہ بی جے پی کے لیے عبرت کا سامان ہے۔
Like this:
Like Loading...