Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

یوپی ضمنی الیکشن: ایس پی کے اعلان کردہ6امیدواروں میں نسیم، تیج پرتاب اور مصطفیٰ بھی شامل

Posted on 09-10-2024 by Maqsood
یوپی ضمنی الیکشن:
ایس پی کے اعلان کردہ6امیدواروں میں نسیم، تیج پرتاب اور مصطفیٰ بھی شامل
لکھنؤ، 9اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا)
سماج وادی پارٹی نے یوپی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے چھ سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے کرہل اسمبلی سیٹ کے لیے تیج پرتاپ یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اس سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے لیکن ایم پی بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی۔اسی طرح سیس مئو اسمبلی سیٹ سے نسیم سولنکی، پھولپور سے مصطفی صدیقی، ملکی پور سے اجیت پرساد، کٹہاری سے شیوبھاوتی ورما اور منجھوا اسمبلی سیٹ سے ڈاکٹر جیوتی بند کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
یوپی کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے جس کے لیے تمام پارٹیوں نے تیاریاں کر لی ہیں۔ ایس پی کی جانب سے مزید چار سیٹوں کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات چل رہی ہے۔خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس نے ایس پی سے پانچ سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا، لیکن چھ سیٹوں پر امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی یہ واضح ہے کہ ایس پی نے کانگریس کے فارمولے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb