Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
telangana-icon-award-session-2-event-held-at-t-hub-in-hyderabad

حیدرآباد کے ٹی ہب میں تلنگانہ آئیکون ایوارڈ سیشن2 تقریب کاانعقاد

Posted on 10-10-202410-10-2024 by Maqsood

حیدرآباد کے ٹی ہب میں تلنگانہ آئیکون ایوارڈ سیشن2 تقریب کاانعقاد

حیدرآباد10اکٹوبر(راست)

مختلف شعبہ حیات میںنمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گرینڈتلنگانہ آئیکون ایوارڈتقریب کاانعقاد ٹی ہب گچی بائولی میں عمل میں آیا۔ تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری، اے آئی سی سی کسان کانگریس کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد خلیق الرحمن، بی ایس آئی حیدرآباد کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سنجنا شاہ،کنول جیت سنگھ (بی این آئی) نے مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالمعید(بانی گلوبل بلاگرز کمیونٹی و تلنگانہ بلاگرز کمیونٹی ) نے کہا کہ تلنگانہ آئیکون ایوارڈس نہ صرف ٹیلنٹ کو پہچاننے کے لیے ہے بلکہ تفریحی صنعت کو ایک ساتھ لانے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ہم ہرسال سوشیل میڈیا کے ذریعہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اورانہیں ایوارڈ پیش کیاجاتا ہے۔

اس موقع پر متاثر کن شخصیات، یوٹیوبرز، بلاگرز، کاروباری افراد، فلم، موسیقی، ٹیلی ویژن، آرٹس، طرز زندگی اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والی معزز شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈس پیش کئے گئے۔ حکومت کے سابق اسپیشل چیف سکریٹری اور آئی آر سی ایس تلنگانہ کے چیئرمین اجے مشرا نے یہ ایوارڈ پیش کئے اور انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیا بہت ہی طاقتور ذریعہ ہے ۔

اپنی بات پہنچانے کیلئے ہم کو اس کے استعمال کے دو ران احتیا ط برتنا چاہئے۔ یہ شخصیت سازی اور کاروبار کوفروغ دینے کابھی ذریعہ بنتا ہے۔ اس موقع پردیگرمقررین نے یوٹیوبرس، بلاگرس اور سوشیل میڈیا انفولنزرس سے اپیل کی کہ وہ سماج کے اہم مسائل کوپیش کریں خاص طورپرخواتین کوبااختیار بنانے اور ماحولیات کیلئے اپنی آواز کوبلندکریں۔ ایوارڈتقریب کے دوران مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb