Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
they-are-not-afraid-of-war-but-they-do-not-want-war-either-tehran

جنگ سے ڈرتے نہیں، مگر جنگ چاہتے بھی نہیں ہیں: تہران

Posted on 11-10-2024 by Maqsood

جنگ سے ڈرتے نہیں، مگر جنگ چاہتے بھی نہیں ہیں: تہران

تہران،11اکتوبر (ایجنسیز)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا زیادہ بھرپور انداز سے جواب دے گا،ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے، یہ طبیعیات کا قانون ہے۔اطالوی چینلTg3 کے ساتھ گفتگو میں عراقجی نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک جنگ سے خوف زدہ نہیں مگر وہ جنگ چاہتا بھی نہیں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے یورپ زیادہ فعال کر دار ادا کرے۔
عراقجی کا کہنا تھا کہ یورپیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کافی اختیارات نہیں ہیں، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے۔بعض اسرائیلی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر حملے میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کے علاوہ جوہری تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں، اگرچہ واشنگٹن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مخالف ہے۔بعض ذرائع نے اس سے آگے کی توقعات ظاہر کی ہیں جن میں تہران میں ایرانی صدارتی کمپلیکس اور رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے علاوہ پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو نشانہ بنانا شامل ہے۔
یہ بات اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بتائی۔دوسری جانب تہران یکم اکتوبر کے حملے سے زیادہ بھرپور رد عمل کی دھمکی دے چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس سے منسوب ایک چینل نے اتوار کے روز ان حساس اسرائیلی مقامات کا نقشہ نشر کیا تھا جن کو ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb