Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
israel-used-us-made-bombs-to-bomb-beirut-report

اسرائیل نے بیروت میں بمباری کیلئے امریکی ساختہ بموں کا استعمال کیا: رپورٹ

Posted on 12-10-202412-10-2024 by Maqsood

اسرائیل نے بیروت میں بمباری کیلئے امریکی ساختہ بموں کا استعمال کیا: رپورٹ

دبئی،12اکتوبر (ایجنسیز)

اسرائیل نے لبنان میں اپنی جنگ شروع کرنے کے ساتھ ہی لبنانی دارالحکومت بیروت میں بدترین بمباری کے لیے امریکی بموں کا استعمال کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیل نے حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو بیروت میں قتل کرنے کے لیے بدترین بمباری کا سہارا لیا اور اس دوران امریکی ساختہ بم استعمال کیے۔اس بمباری میں حزب اللہ رہنما کو قتل کرنے میں اسرائیلی فوج کامیاب نہ ہو سکی۔ البتہ 20 سے زائد لبنانی شہریوں کو قتل اور 117 کو زخمی کرنے میں کامیاب رہی۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بیروت میں استعمال ہونے والا خوفناک بم امریکی ساختہ ہے۔

جسے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن نے بنایا ہے۔گارڈین کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ کے کرائسز، کنفلیکٹ اینڈ آرمز ڈویژن نے بھی اپنی رپورٹ میں بیان کیا ہے۔ جبکہ امریکی فوج کے بموں کو ڈیل کرنے والے ایک سابق تکنیک کار سے بھی مدد لی گئی ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما وفیق صفا جو سیاسی امور کو اعلیٰ ترین سطح پر دیکھتے ہیں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جو لبنانی سکیورٹی کے ساتھ رابطہ کاری کے علاوہ غیرملکی سفارتکاروں کے ساتھ رابطہ کاری کا کام کرتا تھا۔ تاہم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وفیق صفا حملے میں بچ گیا ہے اور وہ محفوظ ہے اور حزب اللہ کا کوئی بھی رکن اس حملے کے وقت بلڈنگ میں موجود نہیں تھا۔

تاہم بعض دیگر اطلاعات کے مطابق وفیق صفا شدید زخمی ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے اسرائیل کا یہ حملہ شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر ہلاکت انگیز رہا؛ کیوں کہ یہ 8 اکتوبر 2023 سے جاری حزب اللہ اسرائیل تصادم میں اب تک کے بدترین حملوں میں سے تھا۔ جس کے نتیجے میں 22 شہری ہلاک اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 2006 میں ہونے والی اسرائیل لبنان جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ساختہ بموں کے لبنان پر اسرائیلی حملے میں استعمال ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسی ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ میں اب تک جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کیا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb