Skip to content
بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کاماریڈی جمعیت علماء کے وفد کی ضلع کلکٹر وضلع SP کو یاداشت پیش کی
کاماریڈی 14اکٹوبر( راست)
ملک بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند نے غازی آباد کے ایک مذہبی پروگرام میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی یہ اس کی دریدہ دہنی ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ایسی عظیم شخصیت ہے جس کے ذریعے دنیا کو ہدایت اور انسانوں کو اِنسانیت ملی ورنہ انسان درندہ صفت ہو چکے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کرنے والا نہ صرف اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے بلکہ یہ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب اور یہاں کی امن و شانتی کا بھی دشمن ہے۔
جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران حافظ محمد یوسف حلیمی مفتی محمد ریحان صاحب قاسمی حافظ محمد مشتاق صاحب حلیمی نائبین صدور جمعیت علماء کاماریڈی الحاج سید عظمت علی الحاج میر فاروق علی حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی محمد عبد القیوم نے آج ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ملاقات کرکے ایک یا داشت پیش کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ یتی نرسنگھا آنند کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
Like this:
Like Loading...