نُورِ باطن ازقلم: ڈاکٹر محمّد عظیم الدین (اکولہ،مہاراشٹر) ========= وادیِ ظلمات، گویا تاریکی کی ابدی سلطنت تھی۔ یہاں نہ کبھی آفتاب کی کرن اتری، نہ کبھی صبح کی ہوا نے دھند کے سنگین حصار کو توڑا۔ یہاں ہوا بھی سرگوشیوں میں خوف کی داستانیں سناتی تھی، اور ہر سایہ ایک ایسے راز کی گواہی دیتا…