،،قومی صدر جمعیت علماء ہند مولانا محمود مدنی سے الحاج فاروق شبلی چیئرمین اردو اکیڈمی آندھرا پردیش کی خیر سگالی ملاقات،،
حیدرآباد 25/ ستمبر(نمائندہ) جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم سے اردو اکیڈمی آندھراپردیش کے چیئرمین جناب الحاج محمد فاروق شبلی صاحب کی دفتر جمعیتہ علماء ہند دہلی میں خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ملت اسلامیہ کے اہم مسائل مختلف امور اور حالات حاضرہ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے محبت و شفقت کا اظہار فرماتے ہوئےالحاج فاروق شبلی صاحب کو دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تمام دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔۔۔