پرائیویٹ پی ایف ٹرسٹ چلانے والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 2026 شروع، جانئے کیا ہیں ضابطے اور ڈیڈلائن

پرائیویٹ پی ایف ٹرسٹ چلانے والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 2026 شروع، جانئے کیا ہیں ضابطے اور ڈیڈلائن


نئی دہلی: امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) نے پرائیویٹ پی ایف ٹرسٹ چلانے والی کمپنیوں کو بڑی راحت دی ہے۔ ای پی ایف او نے ایسے اداروں کے لیے ایک مرتبہ کی رعایتی اسکیم “ایمنسٹی اسکیم-2026” شروع کی ہے۔ یہ اسکیم ان کمپنیوں کے لیے ہے جو اپنا خود کا پی ایف ٹرسٹ (Exempted PF Trust) چلا رہی ہیں، لیکن ان کے پاس حکومت کی جانب سے ضروری استثنیٰ (چھوٹ) کا باضابطہ نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے۔

ای پی ایف او کے مطابق اس اسکیم کے تحت اہل اداروں کو ماضی کی تاریخ سے رعایت دی جائے گی۔ اس سے ٹرسٹ کی منظوری بحال ہوگی اور کئی معاملات میں بقایا رقم، جرمانہ، سود اور زیر التوا قانونی کارروائی سے بھی راحت مل سکتی ہے، بشرطیکہ ملازمین کو مقررہ ضوابط کے مطابق یا اس سے بہتر پی ایف شراکت اور سود ملا ہو۔

ایگزمپٹڈ پروویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ کیا ہے؟

کچھ بڑی کمپنیاں حکومت سے خصوصی اجازت لے کر اپنے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کا انتظام اپنے ہی اندرونی (ان ہاؤس) ٹرسٹ کے ذریعے کرتی ہیں۔ انہیں ایگزمپٹڈ پی ایف ٹرسٹ کہا جاتا ہے۔ یہ ٹرسٹ ہر ماہ ملازمین اور کمپنی دونوں کے حصے کی شراکت اپنے پاس جمع کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ شرح کے مطابق جمع شدہ رقم پر سود بھی دیتے ہیں۔

پرائیویٹ پی ایف ٹرسٹ چلانے والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 2026 شروع، جانئے کیا ہیں ضابطے اور ڈیڈلائن

Gold and Silver Prices Crash: ایم سی ایکس پر سونا اور چاندی کریش، 9فیصد لوئر سرکٹ تک گراوٹ

ایمنسٹی اسکیم سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

یہ اسکیم دو طرح کے اداروں کے لیے ہے۔ پہلی قسم میں وہ ادارے شامل ہیں جو اب بغیر استثنیٰ والے ادارے کے طور پر ضوابط کی پابندی کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری قسم میں وہ ادارے شامل ہیں جو آئندہ بھی استثنیٰ یافتہ پی ایف ٹرسٹ کے طور پر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ای پی ایف او نے تمام آجرین، پی ایف ٹرسٹ چلانے والے اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایک مرتبہ ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر اپنے ٹرسٹ کی حیثیت کو باقاعدہ اور ضابطے کے مطابق رجسٹر کروا لیں۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔



Source link

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے