مشاہد حسین کو ’’بیسٹ ایمپلائی آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
اورنگ آباد میں منعقدہ گرینڈ کانووکیشن تقریب میں انٹرنینشل موٹیوشنل اسپکیر منور زما ں اور سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز
اورنگ آباد،19ستمبر( الہلال میڈیا)
کرناٹک کے گلبرگہ شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان مشاہد حسین کو انٹرنینشل موٹیویشنل اسپیکر منور زما نے ان کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ’’بیسٹ ایمپلائی آف دی ایئر‘‘ کے باوقار ایوارڈ سے نوازا۔
یہ اعزاز 6 ستمبر 2026 کو اورنگ آباد میں منور زما ں سر کی جانب کے منعقدہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتامی موقع پر منعقدہ گرینڈ کانووکیشن تقریب میں دیا گیا۔ ہزاروں طلبہ اور والدین کی موجودگی میں اورنگ آباد کے سابق رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کے ہاتھوں مشاہد حسین کو یہ اعزاز پیش کیا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مشاہد حسین نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے استاد و مربی منور زما سر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز میرے لیے کسی دولت سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مشاہد حسین کو اس سے قبل مئی میں منعقدہ سمر ورکشاپ کے کانووکیشن میں بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’پیشنٹ ایمپلائی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔ اب انہیں مسلسل محنت اور بہترین کارکردگی پر ’’بیسٹ ایمپلائی آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں مشاہد حسین نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ کی دعائیں، والد کی محنت، بھائی کا تعاون، بہنوں کی محبت اور استادِ محترم منور زما سر کی شفقت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کی محبت اور دعاؤں کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔
مشاہد حسین کا تعلق گلبرگہ، کرناٹک سے ہے۔ وہ تقریباً سات سال تک اردو صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔ گزشتہ دو سال سے انٹرنینشل موٹیویشنل اسپیکر منور زماں سر کی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ٹیم کے اہم رکن کی حیثیت سے ان کے پرسنل ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔