01
سالار جنگ میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا 17ویں صدی کا بیگم نور جہاں کا جیڈ فروٹ نائف ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مغل بادشاہ جہانگیر کی ملکہ نورجہاں کا یہ چاقو شاہی طعامی ثقافت اور بے مثال فن کاری کی علامت مانا جاتا ہے۔ قیمتی جیڈ پتھر، سونے کی نقش کاری اور ہینڈل پر بنے خوبصورت طوطے کے سر والی یہ نایاب تاریخی وراثت بھارت کی عظیم ثقافتی تاریخ کو بیان کرتی ہے۔

