،،جمعیۃ علماءضلع کریم نگر اور منڈلوں کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس،
مہمانِ خصوصی حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے شرکت کرکے خطاب فرمایا۔
کریم نگر 5/جولائی( نمائندہ) حافظ عبدالمجید اشتیا ق سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر اور اس کے تمام منڈلوں کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس بمقام مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر میں مفتی محمد یونس القاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماءضلع کریم نگر) کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیۃ علماءتلنگانہ کے متحرک وفعال جنر ل سکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔حافظ امجد صاحب (صدر جمعیۃعلماءسلطان آباد) کی قراءت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔تمہیدی کلمات مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءضلع کریم نگر نے پیش کئے اور گذشتہ دو ماہ کے درمیان جو خدمات انجام دی گئیں ہیں اس کا تذکرہ کیا،ربیع الاول میں ان شاءاللہ سیرت النبیﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان کا انعقاد ہوگاجس کی تاریخ اور نصاب کو قطعیت دی جاچکی ہےاور ان شاءاللہ ’’عشرۃ خطباتِ سیرتﷺ‘‘کا اہتمام بھی جمعیۃ علماءضلع کریم نگر کےز یر اہتمام سابق کی طرح منعقد ہوگا۔ماہ ِ محرم الحرام کے پیش نظر جامع مسجد صالح نگر،مسجد معین الدین شاہ صاحب محلہ،چپہ ڈنڈی،ملکارنور تماپور،چنتہ کنٹہ میں’’عظمت ِ صحابہ ؓکے جلسے منعقد ہوئے اور ان شاءاللہ مزید ہوں گے۔اس کے بعد مفتی محمد یونس القاسمی صاحب نے خطاب فرمایا،جمعیۃ علماءکی خدمات اور بالخصوص ایس آئی آر سے متعلق جو کوششیں جمعیۃ علماءنوجوانوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کررہی ہے اس کو بیان کیا،سیرت النبیﷺ کے امتحانات کے مقاصد کیا ہیں بیان کیا،اور عظمت ِ صحابہ جلسوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں معاشرہ کی اصلاح ،لوگوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنا چاہیے،ملک گیرسطح کی یہ عظیم جماعت ہے جو ہمارے اکابر کی محنتوں اور قربانیوں کے ذریعہ آج بھی ہر میدان میں سرگرم ِ عمل ہے اور ملت اسلامیہ کی مختلف محاذو ں پر خدمات انجام دے رہی ہے۔منڈلوں کے ذمہ داران نے بھی اپنے علاقوں کی خدمات کی رپورٹ پیش کی،پداپلی ضلع سے مولانا جمیل صاحب حسامی (صدردینی تعلیمی بورڈ ضلع پداپلی ) مولانا انوار الحق صاحب قاسمی (صدرجمعیۃ علماءتماپور)مولانا محمد صابرحسین قاسمی(صدر جمعیۃ علماءسرسلہ)حافظ عبدالکریم صاحب (صدر جمعیۃ علماءاین ٹی پی سی)حافظ محمد مصدق صاحب( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءچپہ ڈنڈی)نے جمعیۃ علماء کے تحت انجام دی جانے والی خدمات اور بہ طور خاص ان حالات میں ایس آئی آر کے سلسلہ لوگوں کی جو رہنمائی کی جارہی ہے اس کو پیش کیا۔مولانامحمد عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی ( صدر سٹی جمعیۃ علماءکریم نگر،صدر شعبہ اصلاح معاشرہ ضلع کریم نگر) نے بھی خطاب فرمایا اور خاص پر توجہ دلائی کہ آن لائن بھی اینومریشن فارم پُرکیا جائے،یہ زیادہ محفوظ اور آسان بھی ہے،عموماً لوگوں کو اس کاعلم نہیں ہے،کاغذات کو بھی پُر کیاجائے اور ساتھ ہی آن لائن بھی فارم بھرنے کا اہتمام کیاجائے۔محترم احتشام الحق صاحب جو کریم نگر میں گزشتہ کئی مہینوں سے ایس آئی آر سے متعلق کام انجام دے رہے ہیںانہوں نے اظہار ِ خیال کیا۔آخر میں حافظ پیر خلیق احمد صاحب نے خطاب فرمایااور کہا کہ ایس آئی آر سے متعلق زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،ضروری کاغذات جمع کریں اور مطلوبہ ڈاکومنٹس کو تیاررکھے اور پورے اہتمام سے فارم کی خانہ پُری کریں لیکن غیر ضروری گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،جتنا لوگ اس سے گھبرارہے ہیں اور اس کے لئے فکر مند ہیں کچھ توجہ اعمال کی طرف بھی ہوجائے تو بہت فائدہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ آئے دن مختلف مقامات پر شرپسندی کی جوواقعات پیش آرہے ہیں ،جیسے ابھی آرمور اردوٹیچر کے ساتھ بدسلوکی کا افسوسناک واقعہ ہے،اس طرح این ٹی پی سی میں امام صاحب کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ہے یہ نہایت تشویشناک ہے۔ہمیں حکومت سے اس کے خلاف کاروائی کا سخت مطالبہ کرنا چاہیے اور جمعیۃ علماءاس سلسلہ میں کوشش بھی کررہی ہے،جب تک ہم اپنے حق کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے ہمیں دبایاجائے گا،اور ہماری ریاست کے پُرامن ،خوشگوار ماحول کو متاثرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہمیں ان حالات میں علاقوں پر نظررکھنے کی ضرورت ہےاور امن ومحبت کی برقراری کے لئے کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اراکین منتظمہ کا اجلاس چار زون میں تقسیم کیا گیا،قدیم ضلع کریم نگر،عادل آباد اور نظام آباد کےاراکین منتظمہ کا اجلاس ان شاءاللہ نظام آباد میں ہوگا،جس میں ہمیں شرکت کرنا ہے،جس اجلاس سے ان شاءاللہ ہماری ریاست کے اکابر علماءکے خطابات ہوں گے،صدرمحترم مولاناسید احسان الدین صاحب قاسمی بھی شریک ہوں گے ،مختلف نشستوں میں الگ الگ موضوعات پر خطابات ہوں گے،ان تین اضلاع کے اکابر پرمقالہ پیش کئے جائیں گے جن کا جمعیۃ علماء سے تعلق تھا،جیسے حضرت مولانا برکت اللہ خان صاحب قاسمیؒ ،حضرت مولانا عبدالوحید صاحب ؒ،حضرت مولانا سجاد حسین صاحب قاسمی ؒ ضلع کریم نگر کے ان اکابر پر ان شاءاللہ مقالے بھی اس اجلاس میں پیش ہوں گے۔مفتی محمدغیاث محی الدین صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماءضلع کریم نگر) کی دعا پر اجلاس ختم ہوا۔اس اجلاس میں مولانا لئیق اللہ صاحب قاسمی پداپلی،مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی،مفتی شعیب علی صاحب قاسمی،مفتی خواجہ غفران صاحب اسعدی،مفتی شاداب صاحب قاسمی،مولانا عابد خلیل صاحب حسامی،مولانا عبدالرؤوف سمیر صاحب قاسمی،مولانا اشرف صاحب قاسمی،مولانا معین الدین صاحب قاسمی،حافظ سید رضوان صاحب( خازن جمعیۃ علماءضلع کریم نگر)حافظ اسماعیل راشد صاحب،مفتی محمد ثاقب صاحب اشاعتی ،حافظ محمد طارق صاحب،حافظ مرزاعمران بیگ صاحب (صدر جمعیۃ علماءحضور آباد)مفتی عبد العلیم صاحب قاسمی،مولانا مبشر صاحب مفتاحی،مکرم صاحب ،مولانا مزمل صاحب اسعدی،حافظ عبدالرحیم صاحب چپہ ڈنڈی،حافظ ذیشان صاحب،جناب سرورشاہ بیابانی صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر )حافظ ذیشان اشرفی وغیرہ کے علاوہ دیگر اراکین وافراد موجودتھے۔۔۔۔۔۔