Breaking
پیر. جولائی 6th, 2026

مرزا انصار اللہ بیگ صدرمدرس سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نرنہ ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی وظیفہ یابی پر

مرزا انصار اللہ بیگ صدرمدرس  سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نرنہ ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی وظیفہ یابی پر

مرزا انصار اللہ بیگ صدرمدرس
سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نرنہ ، تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی وظیفہ یابی پر

میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک

دوست ہوں، سمجھا د ئے انصار بیگ
میرے بھائی کے لئے انصار بیگ

اُردو طلبہ کو پڑھاتے تھے فقط
اب موظف ہوگئے انصار بیگ

ایک ہے نام ِ خدا رہتے ہیں نزد
اور نہیں رکھتے گِلے انصار بیگ

کہہ رہے تھے ، شاہ رگ سے ہے قریب
رکھے ہی نئیں فاصلے انصار بیگ

آپ سے ملنے کی خواہش ہے بہت
تجربے ہوں گے نئے انصار بیگ

بات اِن سے کرکے دیکھیں زیست کی
پھرلگیں گے یہ بھلے انصار بیگ

سب سے مل کے رہنا اِن کو آتا ہے
باس سے مل کے رہے انصا ربیگ

ملتے ہوں گے شاعروں سے آج کل
خوب ہیں جو تجزیے انصار بیگ

کوئی دکھ دل میں چھپائے ہوں گے آپ
کس لئے ہیں قہقہے انصار بیگ

زیست اچھی گزرے باقی ماندہ
زندہ ہوں سب ولولے انصاربیگ

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے