ایس آئی آر کے لیے ہاؤس اسٹیکر تصدیقی نظام کو نافذ کیا جائے ۔ مسلم لیگ کا مطالبہ
حیدرآباد ،10جولائی(پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل )تلنگانہ ریاستی کمیٹی ریاست کے ہر اہل ووٹر کے جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے ریاست بھر میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی عمیق نظر ثانی (ایس آئی آر) پر کڑی نگرانی کررہی ہے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اندین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کے ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل کی قیادت میںایک وفد نے چیف الکٹورل آفیسر( سی ای او) تلنگانہ سے ملاقات کی اور ایک عرضداشت بھی پیش کی تاکہ نظر ثانی کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور مختلف اضلاع میںشہریوں کے طرف سے موصول ہونے والے کئی عوامی خدشات کو ان کے سامنے رکھا جاسکے۔
عرضداشت میں ، BLOs کی جانب سے متعصبانہ طرز عمل، پرائیویٹ ایپس کے ذریعے سیاسی اداروں کی طرف سے غیر مجاز ڈیٹا اکٹھا کرنے، اور "جان بوجھ کر کلیرکل غلطیوں” کے ذریعے ووٹروں کو منظم طریقے سے خارج کرنے کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔آئی یو ایم ایل نے سی ای او کو بتایا کہ اگرچہ اس کی سابقہ نمائندگی کے بعد کئی مثبت اقدامات شروع کئے گئے ہیں، لیکن اس بات کویقینی بنانے کے لیے مسلسل چوکسی ضروری ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر طریقہ کار کی خامیوں ، علمی غلطیوں یا غلط معلومات کی وجہ سے ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے۔
وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایس آئی آر کا عمل دشفاف ، غیر جانبدار نہ ، قابل رسائی اور شہریوں پر مرکوز رہنا چاہئے ۔
یہ بدعنوانیاں خوف اور الجھن کا ماحول پیدا کر رہی ہیں، جس سے کمزور شہریوں، اقلیتوں اور این آر آئی ووٹروں کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے، اور انہوں نے ہاؤس اسٹیکر تصدیقی نظام کو فوری اور ریاست گیر سطح پر نفاذ کا مطالبہ کیا۔ جبکہ سی ای او نے پہلے ہی اس اسٹیکر اقدام کے بارے میں جی ایچ ایم سی کو رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جوابدہی کے لیے پوری ریاست میں سخت، یکساں عمل درآمد کی ضرورت ہے۔وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر کے مثبت ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے امید جتایا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے مفاد میں تمام ضروری اقدامات کو موثر طریقے سے نافذ کیاجانا چاہئے ۔