حیدرآباد 3/ستمبر(ایجنسی) جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور کا ایک روزہ مشاورتی اجلاس (گوگل میٹ پر) اج بتاریخ 03/ ستمبر 2026 بروز جمعرات زیر صدارت حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ نائب امیر شریعت و صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ منقعد ہوا۔ مولانا عبد اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔
محترم ومکرم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر گفتگو فرمائی ریاستی صدر محترم حضرت اقدس مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ نائب امیر شریعت صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی اکائیوں کے استحکام کیلئے منڈل، تعلقہ جات،اور محلہ سطح پر جمعیۃ علماء کے شعبہ جات کو پھیلانا اور ہر جگہ تنظیم کی یونٹیں قائم کرنا تنظیمی مضبوطی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔کارکنان کی فکری اور عملی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انشاءاللہ تعالی 15/ ستمبر 2026 سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں دوزہ ورکشاپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اس سلسلہ میں ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی تاریخ طئے کرکے ریاستی دفتر کو مطلع کریں۔ پروگرام کی تاریخوں کو ترتیب دینے اور مشورہ لینے کے لئے مفتی الیاس احمد حامد صاحب قاسمی ناظم تنظیمی امور جمعیۃ علماء تلنگانہ( 9440933980) سے رابطہ کریں اور ان تربیتی ورکشاپ میں مرکزی اور ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران شرکت فرمائیں گے۔ ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے
اصلاح معاشرہ اور سیرت النبی کے جلسے منڈل تعلقہ جا کی ہر مسجد میں منعقد کئے جائیں
اور اصلاحِ معاشرہ کے کاموں کو منظم تحریک کی شکل دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آخر میں
صدر محترم کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔
اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، مولانا عبد القادر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کوڈار، مولانا سعید صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم، مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد، مفتی الیاس احمد حامد صاحب قاسمی ناظم تنظیمی امور جمعیۃ علماء تلنگانہ و جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل، مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مفتی عبد السلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ، مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ تلنگانہ، مفتی اجمل صاحب معاون اصلاح معاشرہ تلنگانہ مولانا عبد اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر، مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی، مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائین پیٹ، مولانا سمیع صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، مولانا ولی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹرچل ملکاجگری، مولانا عبد الرقیب صاحب، مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کتہ گوڑم، حافظ محمد مجاہد صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع اربن ورنگل، مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر جناب محمد رمضان صاحب مولانا نصیر الدین صاحب اس کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔۔۔۔۔