گوونڈی :16 ستمبر( پریس نوٹ) بروز منگل عوامی گرلز ہائی اسکول میں جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی ہند کی ناظمہ شہناز باجی، نازنین باجی شریک رہیں۔ خان شبنم فاروق نے طالبات کے درمیان سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو مؤثر انداز میں پیش کیا اور رسولِ اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی، اخلاق و کردار اور اسوۂ حسنہ کو اپنانے کی ترغیب دی۔ سیرت رسول کے مطالعہ اور عمل پر ابھارنے کے لیے طالبات سے دوران تقریر سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر آسان سوالات بھی پوچھے گئے ۔ طالبات نے بروقت درجوا بات دیے ۔ طالبات نے اس پروگرام کو بہت توجہ اور دلچسپی سے سنا ۔ اسی موقع پر اعلان کیا گیا کہ ایک کوئیز کا تحریری مقابلے کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی ہند گوونڈی میں منعقد کیا جائے گا ۔اساتذہ اور پرنسپل صاحبہ نے اپنے اسکول کی طالبات کو اس میں شریک ہونے کی ترغیب دی ۔
یہ بامقصد نشست طالبات کے لیے دینی و اخلاقی رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو اس دعا کے ساتھ شہناز باجی نے اسکول کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔اور اسکول میں طلبہ کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ پرورش پروگرام کے سلسلے میں گفتگو کی ۔