نام فاؤنڈیشن کے 46 ویں یومِ تاسیس تقریب کا کامیاب انعقاد.مستحق طلبہ میں تعلیمی امداد، گولڈ میڈلزاور درسی مواد کی تقسیم.شہر کی متعدد ممتاز سماجی، تعلیمی اور صنعتی شخصیات کی شرکت
نام فاؤنڈیشن کے 46 ویں یومِ تاسیس تقریب کا کامیاب انعقاد
مستحق طلبہ میں تعلیمی امداد، گولڈ میڈلزاور درسی مواد کی تقسیم
شہر کی متعدد ممتاز سماجی، تعلیمی اور صنعتی شخصیات کی شرکت
—-
حیدرآباد، 20 جولائی: نیشنل ایسوسی ایشن آف مسلمس فاؤنڈیشن (این اے ایم) نام فاؤنڈیشن، حیدرآباد کی 46 ویں یومِ تاسیس تقریب اتوار، 19 جولائی2026ء کو مینار گارڈن فنکشن ہال، نیا پل، حیدرآباد میں نہایت پروقار اندازمیں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور معروف ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر اسکل اینڈ اٹس گروپ افلیٹس اسکلس پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈکے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید محمد اسلم نے شرکت کی۔اس موقع پر شہر کی متعدد ممتاز سماجی، تعلیمی اور صنعتی شخصیات بشمول ڈاکٹر نعمت اللہ خان،صنعت کار سراج الدین شیخ موجود تھے۔تقریب کا آغاز حافظ و قاری مولانااختر قاسمی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
فاؤنڈیشن کے خازن میر حسن علی نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ ڈاکٹر امتیاز الدین فاروقی نے فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے گزشتہ 46 برسوں کے دوران انجام دی گئی تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مفتی محمد اعظم ندوی، امام و خطیب مسجد باقی، بنجارہ ہلز، نے اپنے خطاب میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے، ضرورت مندوں کی اعانت اور تعلیم کے فروغ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مخیر حضرات سے سماجی ذمہ داری ادا کرنے کی اپیل کی۔
سالانہ تقریب کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی اقدامات کے تحت 22 اسکولوں کے طلبہ میں درسی و تعلیمی مواداور اسکول بیاگس تقسیم کئے گئے، مختلف اسکولوں کے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات،اسنادات اورگولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ غریب اور مستحق طلبہ میں ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے لیے جزوی مالی امداد کے چیکس تقسیم بھی کئے گئے، جبکہ خواتین کو معاشی خود کفالت کے قابل بنانے کے مقصد سے سلائی مشینیں بھی فراہم کی گئیں۔تقریب سے محترمہ ماریہ عارف الدین،ڈائریکٹر مدینہ اسکولس اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زینت بانو نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیم، خصوصاً مسلم طلبہ کی تعلیمی ترقی اور خواتین کے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اور فاونڈیشن کی کارکردگی کی سراہناکی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سید محمد اسلم نے اپنے خطاب میں نام فاؤنڈیشن کی 46 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ آئندہ بھی مستحق طلبہ، ضرورت مند خاندانوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔اس موقع پر سکریٹری نام فاؤنڈیشن قاری محمد سعد اللہ ، بانی رکن سید مجیب الدین بھی موجود تھے۔تقریب کا اختتام محمد سعید الرحمن فاروقی کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔