رحمانی30 نے NEET 2026 میں نئی تاریخ رقم کی: 11 طلبہ +600سے زیادہ اور 115سے زائد طلبہ +500 نمبرات سے کامیاب

رحمانی30 نے NEET 2026 میں نئی تاریخ رقم کی: 11 طلبہ +600سے زیادہ اور 115سے زائد طلبہ +500 نمبرات سے کامیاب

رحمانی30 نے NEET 2026 میں نئی تاریخ رقم کی: 11 طلبہ +600سے زیادہ اور 115سے زائد طلبہ +500 نمبرات سے کامیاب

پریس ریلیز | 20 جولائی 2026

رحمانی30 نے NEET 2026 کے نتائج میں ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے ممتاز ترین طبی (میڈیکل) مسابقتی امتحان میں اپنی برتری کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ اکیڈمک ایکسلنس اور شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، اس سال رحمانی30 کے 334 سے زائد طلبہ نے NEET 2026 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ان کامیاب امیدواروں میں 11 طلبہ نے 600 سے زائد نمبرات حاصل کیے، جو رحمانی30 کے منظم تعلیمی نظام، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا واضح ثبوت ہے۔
امسال نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں معاصر جمال 643 نمبرات کے ساتھ ادارے میں اول، محمد تاج انور 640 نمبرات کے ساتھ دوم، اور محمد مبشر نیاز 636 نمبرات کے ساتھ سوم مقام پر رہے۔
طالبات یعنی لڑکیوں کے سینٹر (Girls’ Unit) سے ذہبی رحمن نے 627 نمبرات حاصل کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور طالبات میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
اعلیٰ نمبرات کے میدان میں ایک تاریخی پیش رفت:
رحمانی30 نے اعلیٰ ترین نمبرات کے زمرے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر میں ایک نیا باب رقم کیا ہے:
115 سے زائد طلبہ نے NEET 2026 میں 500 یا اس سے زائد نمبرات حاصل کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 88.52 فیصد کا شاندار اضافہ ہے۔
گزشتہ سال 74 طلبہ نے سرکاری MBBS نشستیں حاصل کر کے ایک نمایاں ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ امسال رحمانی30 کو توقع ہے کہ وہ اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ سرکاری MBBS نشستیں حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔
یہ شاندار نتائج رحمانی30 کے معیاری نظامِ تعلیم، رہنمائی اور طلبہ پر مرکوز تربیتی حکمتِ عملی کے اثر پذیری کا ثبوت ہیں۔ یہ صرف نمبرات نہیں، بلکہ رحمانی30 کے اس بنیادی فلسفے کی عکاسی ہے جس کے تحت ہر طالب علم کی صلاحیتوں کو پہچانا جاتا ہے اور انفرادی توجہ و منظم رہنمائی کے ذریعے انہیں بلندیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
ایک عظیم تعلیمی تحریک کے وژن کی ترویج
یہ مسلسل کامیابیاں رحمانی30 کے بانی حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب (رحمۃ اللہ علیہ) کے وژن کی سچی تعبیر ہے۔ ان کا مقصد محض امتحانات میں کامیابی تک محدود نہیں تھا، بلکہ وہ ایسی نسل تیار کرنا چاہتے تھے جو علمی بصیرت کے ساتھ کردار، قیادت اور خدمتِ ملک و قوم کے جذبے سے بھی آراستہ ہو۔
سرپرستِ اعلیٰ کا پیغام
طلبہ، اساتذہ، سرپرستان اور والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے رحمانی30 کے سرپرستِ اعلیٰ اور امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے فرمایا:
"ہر کامیاب طالب علم نہ صرف اپنی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ ایک اجتماعی خواب کی تعبیر ہے۔ یہ نتائج اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اگر اخلاص، مسلسل محنت، صحیح رہنمائی اور اللہ تعالیٰ کی نصرت شاملِ حال ہو تو بڑے سے بڑا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کامیابی کو حضرت مولانا محمد ولی رحمانی (علیہ الرحمہ) کے اس وژن کے نام کرتے ہیں جو آج بھی ہزاروں مستحق طلبہ کی راہوں کو روشن کر رہا ہے۔”
رحمانی30: صرف ایک ادارہ نہیں — ایک قومی تعلیمی تحریک
رحمانی30 صرف ایک کوچنگ سنٹر نہیں، بلکہ طلبہ کی تعلیمی، فکری اور شخصیتی ترقی کے لیے کام کرنے والا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کامیابی میں اساتذہ، نگراں حضرات، تعلیمی رابطہ کاروں، معاون عملے، طلبہ اور ان کے والدین کی مشترکہ محنت شامل ہے۔
رحمانی30 اس عزم کو دہراتا ہے کہ وہ ملک بھر سے باصلاحیت اور مستحق طلبہ کی تلاش و تربیت کا سلسلہ جاری رکھے گا، تاکہ وہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار، بااخلاق اور ہمدرد شہری بن کر ابھریں۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے