آپسی نزاعات،خصوصاطلاق،خلع،فسخ،تفریق،میراث،وغیرہ کے اہم اور پیچیدہ مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں اور علماء و مفتیان کرام کی نگرانی میں حل کیلئے محکمہ شرعیہ دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ فرسٹ فلور زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حیدرآباد سے رجوع ہونے کی اپیل ۔
حیدرآباد (30؍ جون 2026)محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب محکمہ شرعیہ جمعیۃ علماء تلنگانہ شاخ امارت شرعیہ ہند۔الحمد للہ محکمہ ہذا گزشتہ ۲۳؍ سال سے پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمت اللہ علیہ سابق صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی نگرانی میں بحسن خوبی کام انجام دے ریاتھا۔ امیر شریعت تلنگانہ وآندھراپردیش کے انتخاب کے بعد سے محکمہ ہذا عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ امیر شریعت تلنگانہ وآندھراپردیش کی امارت وریاستی صدر محترم حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ کی زیر نگرانی خدمات انجام دے رہا ہے۔ محکمہ شرعیہ ہذا میں ملت اسلامیہ کے آپسی نزاعات،خصوصاطلاق،خلع،فسخ،تفریق،میراث،وغیرہ کے اہم اور پیچیدہ مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں اور علماء و مفتیان کرام کی نگرانی میں حل کئے جاتے ہیں۔
محکمہ ہذامیںایک طرفہ کوئی فیصلہ نہیں ہوتا،پہلے مرحلہ میں مدعی سے حلفیہ بیان ومکمل تفصیلی درخواست مع پتہ لیجاتی ہے،بعدہ مدعا علیہ کو اطلاعی درخواست بذریعہ ڈاک روانہ کیجاتی ہے،تاکہ وہ دفتر حاضرہوکراپنازبانی و تحریری بیان جمع کرے،حتی الامکان ذمہ داران محکمہ شرعیہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ مقدمہ حل ہوجائے اور فریقین رضامندی سے محکمہ کے فیصلے کو برضامندی قبول کرلیں،اورجومقدمات محکمہ پولیس،یامحکمہ عدالت میں زیردوراں ہوایسے مقدمات کو محکمہ شرعیہ ہرگزقبول نہیں کرتا،بعض اوقات مسئلہ کی حساسیت کے پیش نظرجمعہ کے علاوہ اتوار کے دن بھی محکمہ کی نشت منعقد ہوتی ہے ۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ جس کسی کے بھی آپسی نزاعات،خصوصاطلاق،خلع،فسخ،تفریق،میراث،وغیرہ کے اہم اور پیچیدہ مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں اور علماء و مفتیان کرام کی نگرانی میں حل کرنے کیلئے ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ فرسٹ فلور زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حیدرآباد صبح ۱۰؍ تا شام ۴؍ بجے رجوع ہوسکتے ہے۔
اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ ذیل مقامات پرمحاکم شرعیہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۲۔ محکمہ شرعیہ نلگنڈہ ۔۳۔ محکمہ شرعیہ نرمل۔۴۔محکمہ شرعیہ جگتیال۔۵۔ محکمہ شرعیہ نظام آباد۔۶۔محکمہ شرعیہ ورنگل۔۷۔محکمہ شرعیہ سٹی جمعیۃ دفتر۔۸۔محکمہ شرعیہ کریم نگر۔۹۔محکمہ شرعیہ ٹولی چوکی حیدرآباد ۔ ۱۰۔ محکمہ شرعیہ بھونگیر۔۱۱۔ محکمہ شرعیہ میدک ۔۱۲۔ محکمہ شرعیہ ظہیر آباد۔۱۳۔ محکمہ شرعیہ وقار آباد۔۱۴۔ محکمہ شرعیہ ونپرتی۔۱۵۔ محکمہ شرعیہ کھمم۔ ۱۶۔ محکمہ شرعیہ کتہ گوڑم ۔ ۱۷۔ محکمہ شرعیہ آصف آباد ۔۱۸۔ محکمہ شرعیہ میٹر چل مکاجگری۔۱۹۔محکمہ شرعیہ آصف آباد۔ ۲۰محکمہ شرعیہ عادل آباد۔میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران سے رجوع ہوکر اپنی مسائل کو حل کرائیں۔مزید معلومات کیلئے فون نمبر پر رابط کریں۔ (040-27404616)