عالمی یوم ِ اردو 9؍نومبر 2026؁ء (اردو زبان کامختصر ترین تذکرہ)

عالمی یوم ِ اردو 9؍نومبر 2026؁ء  (اردو زبان کامختصر ترین تذکرہ)

عالمی یوم ِ اردو 9؍نومبر 2026؁ء
(اردو زبان کامختصر ترین تذکرہ)

میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک

 

ہم منائیں بجا عالمی یوم ِ اردو
اِس زمیں پر سدا عالمی یوم ِ اردو

یہ زباں سب کی خاطر بنائی گئی ہے
اک زمانے کو ہر دِن سنائی گئی ہے

اردو میں سنسکرت اور عربی بسی ہے
فارسی ، تیلگو اور مراٹھی رچی ہے

دکنی کو اس نے اپنایا ہے ابتداء میں
خوب برسی ہے اردو پہ دکنی، گھٹا میں

اردو ہے انگریزی اور ہندی کی حفاظ
اس زباںمیں ہیں پنجابی کے کچھ کچھ الفاظ

ترکی سے اس کو چاہت ہے ، چینی بھری ہے
پرتگالی کے الفاظ ہیں ، سندھی بھی ہے

جب زبانوں نے دوجے سے پایاقرینے
کنڑا پر ہیں اثرات چھوڑے اِسی نے

ناولیں پڑھ لیں ہو شوق ابن صفی کی
مذہبی نثر ہے بس ابوالاعلیٰ ہی کی

اس کی غزلوں نے ہے ڈوبتے دِل سنبھالے
اس کی نظمیں بھی ہیں گنگاجمنی شوالے

آج افسانوں نے کام اپنا کیا ہے
ہرادب میں بھلا نام اپنا کیاہے

لکھتے عابد معز سائنسی ہیں کتابیں
اور ابونثر نے کھنچ رکھیں طنابیں

چاہنے والے اس کے سدا ہیں جہاں میں
اس زمیں پر ہیںاور ملتے ہیں کہکشاں میں

حسن اور عشق کی میرؔحامل ہوئی ہے
ایسی اردو زباں کس کوحاصل ہوئی ہے

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے