دینی مدارس اور مساجد کے ذمہ داروں کا قانونی وعصری تقاضوں سے واقف ہوناضروری

دینی مدارس اور مساجد کے ذمہ داروں کا قانونی وعصری تقاضوں سے واقف ہوناضروری

دینی مدارس اور مساجد کے ذمہ داروں کا قانونی وعصری تقاضوں سے واقف ہوناضروری
تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کا اجلاس -مولانا شاہ جمال الرحمن مولانا جعفر پاشاہ’ مولانا غیاث رحمانی، مولانا عبدالقوی اور دیگر اکابر علماء کی شرکت -کنونشن کے انعقاد پر بھی غور

حیدراباد 11 اگست (پریس نوٹ) تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کا اہم اجلاس چہار شنبہ 11 اگست 2026 ءکو حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی صدارت میں حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں ممتاز اکابر علماء کرام دیگر علماء دین اور دینی مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی ارکان عاملہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں حضرت مولانا محمد شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ‘مولانا محمد عبدالقوی’ مولانا امیر اللہ خان قاسمی ‘مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ،مولانا خلیق احمد صابر’ مولانا مفتی سید معرا ج الدین علی ابرار’ جناب محمد عمر احمد شفیق ‘مولانا سیدمصباح الدین’ مولانا اشرف علی ‘مولانا سید سمیع اللہ قاسمی نظام آباد ‘مولانا محمد عبدالمغنی حامد’ جناب محمد عبدالمقتدر عمران’ جناب سید عتیق زید’ جناب عبدالمنان اشرفی ‘حافظ محمد صدیق احمد قادری’ مولانا عبداللہ قاسمی ‘مولانا شیخ یونس الدین ہاشمی اور دیگر معززین نےشرکت کی اجلاس کا آغاز مولانا مفتی اشرف علی کی قرأت کلام پاک سے ہوا مولانا احمد محی الدین حسامی نے مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی رح کی نعت شریف سنائی جنرل سیکرٹری بورڈ مولانا مفتی میرا ج الدین علی ابرار نے اجلاس کی کاروائی چلائی یہ اجلاس میں بعض دیگر امور کے علاوہ طے کیا گیا کہ ریاستی سطح پر ایک کنونشن منعقد کیا جائے جس میں تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو مدعو کرتے ہوئے تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا جائےگا اور اس کے اہداف کے لیے حمایت و تعاون حاصل کیا جائے گا اس کے علاوہ ریاست کے تمام مدارس کو اس بورڈ کا رکن بنا کر ایک مضبوط بورڈ کی شکل میں مدارس کے پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اجلاس میں کہا گیا کہ اکثر مقامات پر یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ جن مدارس و مساجد کے پاس تعمیری یا دیگر سرکاری اجازت نامے نہیں ہیں اور کسی نہ کسی کاغذ کو بنیاد بنا کر مدارس کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے ‘ تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کی یہ کوشش ہے کہ اس بورڈ سے مساجد و مدارس اور خانقاہوں کو بھی جوڑا جائے اور اس بورڈ میں ذمہ داران مساجد و مدارس کے ساتھ کچھ وکلا اور ذی اثرلوگوں کو بھی شامل کیا جائے جو سرکاری قوانین سے واقف ہوں تاکہ ہمارے کاغذات کی درستگی ہو جائے اس سلسلے میں حکومت سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے کہا جائے گا کہ ان چیریٹیبل اداروں کو ریگولرائز کریں واضح رہے کہ بورڈکے سرپرستوں اور بورڈ کے نائب صدور و سکریٹریزمیں مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی’ مولانا احسان الدین قاسمی ‘مولانا غیاث الدین رحمانی قاسمی ، مولانا عبدالقوی ،مولانا عبداللہ با نعیم’ مولانا غیاث احمد رشادی اور دیگر معزز علماء کرام شامل ہیں اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دینی مدارس کے کام کرنے والوں میں اگرچہ کہ شعور بیدار ہے لیکن موجودہ وقت اور حالات کے لحاظ سے قوانین اور تقاضوں سے ہمیں مزید واقفیت حاصل کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے اس سلسلے میں سنجیدہ اور صاحب بے فکر اصحاب سے مشاورتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے