30 سالہ صحافتی سفر کی تکمیل پر سرگرم سنیئر صحافی جناب محمد نصیر الدین قادری چیف ایڈیٹر فیمس سٹی اردو ہفت روزہ حیدراباد کی
بسوا کلیان کرناٹک کے ڈیجیٹل اردو اخبار تحریک ٹائمز اور حیدر آباد صحافیوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور مبارک باد پیش کی
حیدراباد11اگسٹ (پریس ریلیز) ریاست تلنگانہ کے سرگرم سنیئر صحافی جناب محمد نصیر الدین قادری صاحب چیف ایڈیٹر فیمس سٹی اردو ہفت روزہ حیدراباد کی صحافت کے شعبہ میں تین دہائيوں کے کامیاب سفر پر بسوا کلیان کرناٹک تحریک ٹائمز ڈیجیٹل اردو اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر اسد اللہ مجاہد اور حیدراباد کے سنیئر صحافیوں وچھوٹے اخبارات کے مدیران کے جانب سے سرگرم سنیئر صحافی جناب محمد نصیر الدین قادری کی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تہنیت پیش کی اور مبارکباد پیش کی
جناب محمد نصیر الدین قادری صاحب 18 سال کی عمر سے ہی صحافت میں قدم رکھا اور بہت ہی کم عمر میں اخبار کے ایڈیٹر بننے کا اعزاز حاصل ہے سرگرام سینیر صحافی جناب محمد نصیر الدین قادری چیف ایڈیٹر فیمس سٹی اردو ہفت روزہ حیدر آباد نے تحریک ٹائمز اردو ڈیجیٹل اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر اسد اللہ مجاہد صاحب اور ریاست تلنگانہ بالخصوص حیدراباد کے صحافیوں اور مدیران کا اظہار تشکر کیا