جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ و مسجد زم زم کاعظیم الشان جلسہ عام سیرت محسن انسانیتﷺاورہماری ذمہ داریاں

جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ و مسجد زم زم کاعظیم الشان جلسہ عام سیرت محسن انسانیتﷺاورہماری ذمہ داریاں

جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ و مسجد زم زم کاعظیم الشان جلسہ عام سیرت محسن انسانیتﷺاورہماری ذمہ داریاں

مولانا انصار شاکرحسامی جزل سکریٹری جمعیۃ علماء عنبرپیٹ کی اطلاع کےبموجب جمعیتہ علماء عنبرپیٹ کےزیراہتمام و مسجد زم زم عنبرپیٹ کےزیرانتظام 12ستمبر2026 بہ روز ہفتہ بعدنماز عشاءبہ مقام مسجد زم زم عنبرپیٹ،زیرسرپرستی حضرت مولانامصدق القاسمی صاحب صدرسٹی جمعیتہ علماءگریٹرحیدرآباد، زیرصدارت مولاناحافظ محمدیعقوب قاسمی صاحب صدرجمعیتہ علماء عنبرپیٹ،جلسہ سیرت محسن انسانیتﷺمنعقدکیاگیاجسمیں مہمان خصوصی کےطورپرکلیدی خطاب کےلیے ریاست تلنگاناکےبزرگ وموقرعالم دین عارف باللہ حضرت مولاناشاہ محمدجمال الحمن صاحب مفتاحی مدظلہ امیرشریعت تلنگاناوآندھراتشریف لائے،حافظ وقاری نعیم احمدنےقرات کلام پاک و مولاناپیرعبدالوہاب عمیرقاسمی نےہدیہ نعت پیش کی،

بعدہ حضرت شاہ صاحب مدظلہ نے خطاب کرتےہوئے فرمایاکہ اپنی زندگی میں اسوۂ نبویﷺپیدا کرنےکی بہت ضرورت ہے جب تک ہم اپنی حالت نہیں بدلتےحالات نہیں بدلینگے،اپنے اندرون میں اچھے اخلاق اور اعلی صفات پیداکریں،ہم پیارےنبیﷺکو اپنی نظرمیں جماتےچلےجائیں،حضورﷺنےجوکہا اس پرعمل کریں،جن سےمنع فرمایا اس سے رکنا یہی اصل میں عشق رسولﷺ واتباع رسول ﷺ ہے،اسی بات پرحضرت شاہ صاحب نےحضرت شاہ صوفی غلام محمدصاحب رحمہ اللہ کاشعرنقل فرمایاکہ نبی کونظرمیں جماتاچلاجا،خداکی نظرمیں سماتاچلاجا۔ اور فرمایاکہ یہ نصیحت ضروریادرکھیں،آج کےاجلاس کا یہی اصل پیغام ہے،پیارےنبیﷺ نےدنیا کی فکر زیادہ کی یا آخرت کی فکر زیادہ کی،یہ دیکھنے کی ضرورت ہے

سرکاردوعالمﷺپرہماری نظرہو،جب ان پرنظرکرینگےتوپتہ چلےگا کہ انکےپاس فکرآخرت زیادہ تھی فکردنیاکےمقابلہ میں،حضورﷺنے اپنی زندگی سادگی سے بسرکی،ہمیں اپنی حالت پر غورکرناچاھیےکہ جوچیزہمارےپاس افطارتھی وہ انکا شکم سیر کھاناتھا۔اللہ نےنعمتیں دیں ہیں توضروراستعمال کریں ،لیکن اللہ کی مرضی کےخلاف نبی رحمتﷺکی تعلیم کے خلاف اورانکی ہدایات کےخلاف نہ کریں،ہمیں بڑوں کی ہدایات انکی تقاریریاد نہیں رہتیں،صرف یہ کہتےہیں کہ انہوں نےبیان اچھاکیا لیکن کیاکہاوہ یاد نہیں رہتا،صحابہؓ کا دل گورا اور اُجلاتھا،آج ہمارےدلوں میں اندھیرا ہےاورہم دنیاکےاجالوں کےپیچھےبھاگ رہےہیں صحابہؓ پیارےنبیﷺ کےنزدیک پسندیدہ تھے،ہم صبح وشام اپنےبیوی بچوں کی فکرمیں رھ رہےہیں کہ میرےدنیاسےجانےکےبعدمیرےبیوی بچوں کاکیاہوگا۔ہم دنیامیں اپنی موت کاوقت طئےکرکےآئیں ہیں،ہمیں ہمیشہ یہاں رہنانہیں ہے۔

پھرحضرت نےخواتین کوجو بڑی تعدادمیں جمع ہوئیں تھیں انکونصیحت کرتےہوئےفرمایاکہ جیسےماں باپ کرتےہیں بچےبھی وہی کرتےہیں،ماں باپ لڑتےہیں توبچےبھی لڑتےہیں ماں باپ گالی گلوچ کرتےہیں توبچےبھی وہی کرتےہیں،اسکےمقابلہ میں ماں باپ نماز پڑھتےہیں تو بچےبھی وہی نقل کرتےہیں ہماری زبان اردوہے لیکن ہمارے معصوم بچے بنااسکول گئےاچھی سے اچھی اردوزبان بولتےہیں یہ کس نےانہیں سکھایا،جیسےبچےزبان سیکھتےہیں ویسےہی کام بھی سیکھتے ہیں کوئی عورت بغیرپردہ کےباہرنہیں نکلتی، اس معصوم کو معلوم ہوتاہے وہ بارباراپنی ماں کو برقعے کی طرف اشارہ کرکےکھینچ کھینچ کرلیجاتےہیں اسکو معلوم ہےکہ ماں بغیربرقعہ کےباہرنہیں نکلتی،یہ کہاں سے سیکھا انہوں نے اس لیے ماں باپ کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنوں بچوں کو بہترین اور اعلی اخلاق کا حامل بمائیں،ہرطرف گمراہیاں پہیلی ہوئی ہے اپنےبچوں بچیوں کی خاص طورپرنگرانی کریں،

پھرحضرت شاہ صاحب نےفرمایاکہ میں نےسنا کہ یہاں خواتین کثیرتعداد میں جمع ہوئی ہیں،اس لیےعرض کررہاہوں کہ ماں کی ذمہ داری زیادہ ہےباپ کےمقابلہ میں، اس لیےکہ بچے ماں سےزیادہ مانوس ہوتےہیں،باپ سے کم مانوس ہوتےہیں۔اسکےبعدحضرت شاہ صاحب نےکافی خوشی کااظہارفرمایا،توقع اور امید سےزیادہ حضرت نے ایک گھنٹہ سےزائد طویل خطاب فرمایا،الحمداللہ سامعین میں حفاظ،علماء،ائمہ،خطباء،موذنین کے علاوہ بہت بڑی تعداد عوام الناس کی(مرد و خواتین ) کی جسمیں بڑے، چھوٹے ،نوجوان طلبہ، دعوت وتبلیغ کےاحباب اورجمعیتہ علماء کےکارکنان کثیرتعدادمیں موجود رہے،

سب ہی نےحضرت شاہ صاحب سے استفادہ کیا،حضرت کےخطاب کےبعد جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کےصدرمحترم مولاناحافظ محمدیعقوب قاسمی مدظلہ نےکہا کہ تمام مصلیان مسجد زم زم ،مخلصین،منتظمین،معاونین وذمہ داران مسجدوجمعیتہ علماءعنبرپیٹ کی یونٹ کےذمہ داران وشرکائےاجلاس کادل کی گہرائیوں سےشکریہ کہ انہوں نےاجلاس منعقدکرنےکےسلسلہ میں اپناجانی مالی تعاون پیش کیا اللہ سب کوبہترین جزائےخیرنصیب فرمائے،سب جانےسےپہلےدورکعت نمازشکرانہ پڑھ کر دعا کرکے جائیں کہ یا اللہ اسوقت جو باتیں تونے دل میں اتاری ہماری زندگی میں بھی اتاردے،

تمام مردوخواتین کےلیے مسجد زم زم کےزیرانتظام کھانےکابہترین نظم کیاگیا، اس موقع پراجلاس کے مہمان خصوصی خادم قرآن مولاناحافظ محمدغوث رشیدی صاحب مدظلہ اپنی طبیعت کی ناسازی کی بناء شریک نہ ہوسکے لیکن اس جلسے کی کامیابی کیلئے فکر مند رہے بالخصوص خواتین میں آلات سماعت مائک سسٹم کابہترین انتظام فرمایا،خواتین کےلیے پردہ اورکھانے کانظم حافظ انورصاحبؒ کےمکان،گلی،اورزین العابدین صابربھائی کےمکان میں کیاگیا،کھانے کے وقت بارش کےباوجود اللہ رب العزت نےتمام کاموں میں آسانی پیدافرمادی،نوجوانان مسجد زم زم وجمعیتہ علماء عنبرپیٹ نےکافی محنت سےاپنی خدمات پیش کیں،

اس موقع پرمولانایعقوب قاسمی،مولاناسیدعبادبن ذکی مظاہری،مولانامعزالدین ندوی،مولانازکریافہدقاسمی،حافظ حمیدالدین متین،مولاناعبدالرحمن زاہد،حافظ سیدخالداحمدمظہری،حافظ عبدالقدیر پاشاہ،مفتی محمداسحاق قاسمی حافظ عبداللہ امام مسجد زم زم،حافظ فیروز،جناب عبدالرحیم صاحب حافظ ابرار،حافظ ارشد،حافظ زکریا،حافظ عمر،محمدامان،محمدارشد،عبدالرمضان،جناب سلیم صاحب،عطاءاللہ،عبداللہ اکبر،شیخ ریاض،

شیخ امتیاز،غیاث،فرحان،ارشاد،ایوب،خالد،معز،فرحان،محسن،محمدانصارانورحسامی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء عنبرپیٹ اورمکتب دار ارقم کےنوجوان خدمت میں موجودرہے۔اس موقع وہ خواتین بھی شکریہ ودعائے خیرکےمستحق ہیں جنہوں نےخواتین کےکثیرمجمع کوسنبھالااور طعام کی بڑی خدمت میں اپناحسن تعاون پیش کیا،اللہ سب خواتین کوجزائے خیرنصیب فرمائے،آخرمیں حضرت شاہ صاحب مدظلہ کی دعاءپراجلاس ختم ہوا،

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے