ریاستی جمعیۃ علماء کے وفد کا جمعیۃ علماء کے اکائیوں کے استحکام کیلئے ضلع سنگاریڈی کا ایک روزہ تنظیمی دورہ

ریاستی جمعیۃ علماء کے وفد کا جمعیۃ علماء کے اکائیوں کے استحکام کیلئے ضلع سنگاریڈی کا ایک روزہ تنظیمی دورہ

ریاستی جمعیۃ علماء کے وفد کا جمعیۃ علماء کے اکائیوں کے استحکام کیلئے ضلع سنگاریڈی کا ایک روزہ تنظیمی دورہ

حیدرآباد( بتاریخ 08/ اکتوبر 2026 )جمعیۃ علماء تلنگانہ کہ ضلعی صدور اور نظمائے اعلی کا ایک روزہ مشاورتی اجلاس منقعدہ (03/ ستمبر 2026) میں طئے شدہ مجوزہ پروگرام کے مطابق حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر سرپرستی جمعیۃ علماء کی اکائیوں کے استحکام کیلئے منڈل،تعلقہ جات،اور محلہ سطح پر جمعیۃ علماء کے شعبہ جات کو پھیلانے اور ہر جگہ تنظیم کی یونٹیں قائم کرنے تنظیمی مضبوطی اور کارکنان جمعیۃ کی فکری اور عملی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بتاریخ 11/ اکتوبر 2026 بروز اتوار ریاستی جمعیۃ علماء کا ایک وفد ضلع سنگاریڈی کا دورہ کرے گا۔اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے تمام اراکین عاملہ، اراکینِ منتظمہ اور جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے تمام یونٹس کے صدور و نظماء اور کارکنانِ جمعیۃ کا ایک روزہ اہم اجلاس بتاریخ :11/اکتوبر2026ء بروزاتوار بوقت صبح 9 بجے

زیر صدارت حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی و زیر نگرانی حضرت مولانا محمد عبد الصبور صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی منعقد ہوگا۔۔ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ و حضرت مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و محترم جناب شیخ یونس الدین صاحب ہاشمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری تشریف لارہے ہیں۔

ضلع سنگاریڈی کے تمام منڈل و قریہ جات کے صدور و نظماء و اراکین جمعیۃ سے گزارش ہے کہ اس اہم اجلاس میں ضرور شرکت فرمائیں اور اپنے علاقے میں جاری دینی و ملی سرگرمیوں کا جائزہ اور آئندہ کے لائحۂ عمل و منصوبہ بندی کے سلسلے میں رپورٹ تیار کرکے لائیں۔ اس موقع پر ملت کو درپیش مختلف مسائل پر ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران مرکزی و ریاستی صدر محترم کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں اپنے اپنے علاقے میں جعیۃ علماء کی تمام یونٹوں کے استحکام اور مختلف شعبہ جات کے قیام و ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔

اجلاس کل چار نشتیں پر مشتمل ہے اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
پہلی نشت
صبح 9:00 بجے تا 12:00/ بمقام مسجد شجاعت علی
ظہیرآباد و متعلقہ منڈلس
ظہیرآباد اور اس سے متعلقہ منڈلس کے تمام یونٹس کے صدور، نظمائے اعلیٰ، اراکینِ منتظمہ، اراکینِ عاملہ اور ذمہ داران کا خصوصی تنظیمی و مشاورتی اجلاس منقعد ہوگا
دوسری نشت
دوپہر 1:00 بجے تاشام 3:00 بجے بمقام مدرسہ عثمانیہ سدا سیوپیٹ و متعلقہ منڈلس
سدا سیوپیٹ اور اس سے متعلقہ منڈلس کے تمام یونٹس کے صدور، عہدیداران، اراکینِ منتظمہ و عاملہ اور ذمہ داران کا خصوصی تنظیمی و مشاورتی اجلاس منقعد ہوگا
تسیری نشت
شام 4:00 بجے تا مغرب بمقام مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی، متعلقہ یونٹس و نارائن کھیڑسنگاریڈی اور اس سے متعلقہ یونٹس کے ذمہ داران، نیز نارائن کھیڑ کے ذمہ داران کا خصوصی تنظیمی و مشاورتی اجلاس منقعد ہوگا
چوتھی نشت
بعد نمازِ عشاء بمقام مسجد محمد ۔پٹن چیرو و متعلقہ یونٹس پٹن چیرو اور اس سے متعلقہ یونٹس کے صدور، نظمائے اعلیٰ، اراکینِ منتظمہ و عاملہ اور تمام ذمہ داران کا خصوصی تنظیمی و مشاورتی اجلاس منقعد منقعد ہوگا۔
واضح رہے کہ ان خصوصی تنظیمی و مشاورتی نشستوں میں بالخصوص درج ذیل اہم امور پر مشاورت ہوگی:
جمعیۃ علماء کے تنظیمی و جماعتی استحکام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی۔ضلع کے تمام یونٹس کے درمیان باہمی ربط و تعلق کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا۔جمعیۃ علماء کے مختلف شعبہ جات کے استحکام اور فروغ کا جائزہ۔جمعیۃ کے جاری کاموں کا جائزہ اور انہیں مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی۔اصلاحِ معاشرہ کے کاموں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحۂ عمل۔سیرت النبی ﷺ کے کاموں اور پروگراموں کا جائزہ، نیز مستقبل کی منصوبہ بندی۔
مساجد و مدارس کے کاغذات کی درستگی اور ضروری دستاویزات کی تکمیل کے سلسلے میں مشاورت۔مساجد و مدارس کی اراضی کے ریگولائزیشن سے متعلق کاغذات، مسائل اور آئندہ کے اقدامات پر غور۔موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیۃ علماء کے طریقۂ کار، ذمہ داریوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت۔جاری تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ اور انہیں مزید منظم و مؤثر بنانے کی منصوبہ بندی۔یونٹس کو درپیش مسائل، مشکلات اور ضروریات پر غور اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی۔ پر غور وخوص ہوگا۔ اسی ضمن میں
ضلع سنگاریڈی کے تمام یونٹس کے محترم صدور، نظمائے اعلیٰ، اراکینِ منتظمہ، اراکینِ عاملہ اور ذمہ داران سے نہایت مؤدبانہ، مخلصانہ اور پُرزور گزارش ہے کہ ریاستی جنرل سکریٹری صاحب کے اس اہم تنظیمی دورے کو محض ایک پروگرام نہ سمجھتے ہوئے بلکہ اسے تنظیمی استحکام، باہمی اتحاد، مشاورت اور مستقبل کی مضبوط منصوبہ بندی کا ایک اہم موقع سمجھیں۔ لہذا تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں باضابطہ طور پر تمام متعلقہ ذمہ داران کو جوڑیں، جمع کریں اور مقررہ وقت کے مطابق تنظیمی و مشاورتی نشست کا اہتمام فرمائیں۔خصوصاً صدور، نظمائے اعلیٰ، اراکینِ منتظمہ و عاملہ اور یونٹس کے تمام ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ریاستی جزل سکریٹری صاحب کے ساتھ براہِ راست مشاورت کا بھرپور فائدہ حاصل ہو اور ضلع سنگاریڈی میں جمعیت علماء کے تنظیمی کام کو مزید مضبوط، منظم اور مؤثر سمت دی جا سکے۔تنظیم کی قوت باہمی اتحاد میں،اس کی کامیابی باہمی مشاورت میں،
اور اس کی ترقی ذمہ داران کی فعالیت میں مضمر ہے۔
لہٰذا تمام ذمہ داران سے خصوصی گزارش ہے کہ متعینہ وقت سے قبل پہنچ کر اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ اس ایک روزہ تنظیمی دورے کو جمعیۃ علماء کے لیے خیر و برکت، اتحاد و استحکام اور دینی و ملی خدمات کے فروغ کا ذریعہ بنائے، تمام ذمہ داران کی کاوشوں کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور ہمیں اخلاص و استقامت کے ساتھ خدمتِ دین و ملت کی توفیق عطا فرمائے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے