شادی کریں، زیادہ بچے پیدا کریں: 2035 تک مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے پوسٹ پر رد عمل
امریکہ،22نومبر(الہلال میڈیا)
وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے عیسائیوں اور امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شادی کریں، زیادہ بچے پیدا کریں اور چرچ میں ان کی پرورش کریں۔این ڈی ٹی وی اور انڈیا ٹوڈے کی رپورٹوں کے مطابق، ان کے تبصرے آبادیاتی تخمینوں کے جواب میں کیے گئے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2035 تک دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ سکتی ہے۔
19 نومبر 2026 کو، لیویٹ نے X پر واشنگٹن پوسٹ کی ایک سرخی پوسٹ کی جس میں کہا گیا تھا،2035 تک دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ جائے گی، مطالعہ سے تو یہی پتہ چلتا ہے۔
اس نے اسکرین شاٹ کے ساتھ کال ٹو ایکشن دیا،وہ کیا ہے ؟ وہ یہ ہے کہ شادی کرو، مزید بچے پیدا کرو، چرچ میں ان کی پرورش کرو، اور انہیں امریکہ سے محبت کرنا سکھاؤ
آبادیاتی سیاق و سباق کے مطابق’’ ہندوستان ٹائمز ‘‘اور’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘نے بتایا کہ بنیادی اعداد و شمار پیو ریسرچ سینٹر اور پولینڈ کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز آف پاپولیشن اینڈ ریلیجن (CASPAR) کی تحقیق سے حاصل ہوتے ہیں۔
پوسٹ سے ایک پولرائزڈ ردعمل یہ رہا ہے کہ حامیوں نے روایتی خاندانی اقدار پر اس کے موقف کی تعریف کی اور ناقدین نے اقتصادی رکاوٹوں کو اجاگر کرنے پرتوجہ دلائی۔