ظریفانہ :ریلی سےریلے تک

ظریفانہ :ریلی سےریلے تک

ظریفانہ :ریلی سےریلے تک

 

ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان

 

للن مشرا نے کلن سنگھ سے کہا یار ایسا لگتا ہے ہمارے ستارے گردش میں آگئے ہیں ۔
کلن بولا لگتا ہے تم بھی راہل گاندھی کے ریلی سے متاثر ہوگئے ۔ یہ دیکھو پورا میدان خالی پڑا تھا ۔
یہ ویڈیو تم کو کہاں سے مل گئی ؟
اپنے کمل چھاپ رکن پارلیمان نے بھیجا ہے۔ میں تو بھیا صبح شام انہیں کی پوسٹ دیکھ کر مست رہتا ہوں ۔
دیکھو کلن اب بھی موقع ہے سنبھل جاو اور صبح پانچ بجے کی ویڈیو سے اپنا دل نہ بہلاو، یہ جو ریلی بلکہ عوام کا ریلا تھا نہ اس میں شام پانچ بجے کی بھیڑ دیکھو ۔
اچھا تو شام کو کون سا چمتکار کردیا راہل اور اکھلیش نے ؟
بھیا میں تم کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری پردھان سمیت شاہ اور یوگی چاہے کتنا ہی روپیہ خرچ کرکے کرایہ کے آدمی لے آئیں، ایسی ریلی نہیں کرسکتے ۔
دیکھو یار صبح صبح موڈ خراب نہ کرو۔ ایک زمانے میں ہمارے اڈوانی جی بھی ایسی بڑی بڑی ریلیاں کیا کرتے تھے لیکن اس سے اقتدار تھوڑی نہ ملا؟
اچھا تو اب تم ہی بتا و کہ پھر یہ سرکار کیسے بنی ؟
بھیا دیکھو 2014میں تو انا ہزارے کی مہربانی سے بن گئی۔ انہوں نے منموہن سرکار کو کمزور کیا اور اس کا فائدہ ہمیں مل گیا۔ ہماری حکومت بن گئی ۔
اچھا اگر اب کاکروچ ہماری سرکار کو کمزور کریں گے تو کس کی حکومت آئے گی؟
دیکھو بیکار کی بات نہ کرو ۔ کیا سمجھے ؟
اچھا چلو مان لیا مگر 2019 میں تو کوئی اناّ یا گناّ نہیں تھا پھر ہم کیسے جیتے ؟ 276سے 303پر کیسے پہنچے؟
وہ تو بھائی سرجیکل اسٹرائیک اور ’گھر میں گھس کر مارا‘ کا کمال تھاجوتیتر کے ہاتھ بٹیر لگ گئی۔
چلو وہ بھی مان لیا مگر 2024 میں بھی تو ہم جیتے نا؟ وہ کیسے ہوگیا ؟؟
کیا خاک جیتے؟ 400پار کا خواب دیکھ رہے تھے 240 پر کانٹا اٹک گیا ۔ معمولی اکثریت بھی نہیں مل سکی ۔ میں تو اسے جیت نہیں ہار مانتا ہوں ۔
تم جیسے مایوس لوگوں کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہماری سرکار تو بن گئی نا بھیا اور کیا چاہیے؟
للن بگڑ کر بولا ایسی بیساکھیوں والی سرکار کا کیا فائدہ؟ اس طرح ہر روز رسوا ہونے سے تو اچھا تھا کہ حزب اختلاف میں بیٹھتے ۔
ارے بھیا تم یہ تو بتاو کہ جہاں کانگریس کو صرف 100 نشستوں پر کامیابی ملی ہم 240پر کیسے کامیاب ہوگئے ؟
وہی تو جھگڑا ہے ۔ گیانیش کمار کی ووٹ چوری سے مرتے پڑتے 240تک تو پہنچ گئے لیکن اب وہی ڈکیتی ہمارے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔
یار دیکھو تم کچھ زیادہ ہی حساس ہوگئے ہو۔ فکر نہ کرو گیا نیش ہمیں 2047 تک الیکشن ہارنے نہیں دے گا ۔
اچھا تو کیا پردھان جی کی مانند اس کو بھی امرت پلا دیا ہے جو ریٹائر نہیں ہوگا لیکن بھیا یہ بتاو کہ پہلے ہم کہتے تھے ’آئے گا تو مودی ہی ‘ مگر اب ۰۰۰
کلن بیچ میں بول پڑا ’’جی ہاں اب کہتے ہیں مودی کہیں نہیں جائے گا ‘ ۔ یہ دونوں ایک ہی بات ہے۔ اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پہلے ہمارے اندر ایک خود اعتمادی تھی جس سے مخالفین ڈرتے تھے ۔ اب یہ خوف اور مدافعت ہے۔
دیکھو بھائی یہ بات پردھان جی نے گجرات میں کہی اور شاہ جی اس کو لکھنو میں دوہرایا ۔ یہ کوئی معمولی نعرہ نہیں ہے۔
انہیں دو کناروں بیچ تو دونوں کی نیاّ ڈول رہی ہے گجرات میں اس نعرے کا مطلب تم نہیں سمجھے ۔
اچھا تو تم ہی سمجھا دو کہ اس کا کیا مطلب ہے۔
بھیا اس کا مطلب ہے پردھان جی جو گجرات چھوڑ کر وارانسی چلے گئے تھے اب ’کہیں نہیں جائیں گے‘ ۔ وہیں اپنے جائے پیدائش وڈ نگر سے لڑیں گے۔
ہاں تو اس میں کیا غلط ہے؟ کیا وڈ نگر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے؟
ہے کیوں نہیں لیکن کیاتم نے سوچا کہ وہ وارانسی جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں ؟
کون کہتا ہے کہ وہ ڈر رہے ہیں ؟ وہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔
میں کہتا ہوں کہ وہ اقتدار کے ہاتھ سے نکل جانے سے خوفزدہ ہیں ۔
کلن بولا لیکن بھیا وہ تو کہہ چکے ہیں کہ ’ مجھے جس چوراہے پر چاہو پھانسی چڑھا دو، میں اس کے لیے تیار ہوں‘۔
دیکھو بھیا اگر اتنے دنوں کے بعد بھی تم کتھنی اور کرنی کا فرق نہیں سمجھ سکے تو تمہارا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں ہے۔
لیکن کلن اگر ہم پردھان جی پر نہیں تو کس پر بھروسا کریں ؟
ارے بھائی جب ان کا لنگوٹیا یار جسے وزیر داخلہ بنایا گیا ہے اسے انتخابی جملہ کہہ کر اڑا دیتا ہے یعنی اعتماد نہیں کرتا تو ہماری تمہاری کیا بساط ؟
چلو مان لیا کہ پھانسی چڑھنا غیر عقلی ہے مگر انہوں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ ’فقیر آدمی ہیں جھولا اٹھا کر چل دیں گے‘۔
جی ہاں وہ تو اس پر عمل کرسکتے ہیں لیکن عوام اور ان کے نمائندے جھولا کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس میں وہ کیا کیا بھر کر لے کر جارہے ہیں ؟
اچھاتوکیا درویش کے جھولے کی تلاشی لی جائے گی ؟
جی ہاں کیوں نہیں ؟ یہ نام کے فقیر ہیں کام کے نہیں ؟؟
یہ تم کیسے کہہ سکتے ہو؟
دیکھو لوگوں کو ان کی سنگت(دوست و احباب) سے اسے پہچانا جاتا ہے۔
وہ تو میں جانتا ہوں مگر اس کا پردھان جی سے کیا تعلق ہے؟
گہرا تعلق ہے۔ ان کا چہیتا وزیر کون ہے جانتے ہو؟
شاہ اور کون ؟ میں تو اسی کو جانتا ہوں ۔
جی نہیں ایک ہر دیپ پوری بھی ہے جس کو راہل گاندھی کے ریلی کے خلاف میدان اتارا گیا تھا۔
اچھا وہ بدنامِ زمانہ ایپسٹین فائل والا کھلاڑی ؟ یار کمال ہے کیا ہماری پارٹی کو کوئی اور شریف آدمی نہیں ملا؟
آج کل دہلی کا ہندو ہمارے ساتھ نہیں آتا ۔ تم نے نہیں دیکھا کروا چوتھ کے پہلے دن نیتن نبین کی چاندنی چوک میں ریلی کتنی بری طرح فیل ہوگئی۔
ارے یار اس نے تو تجارت متاثر ہونے والی ہماری دلیل کا گلا گھونٹ دیا جس کی مدد سے ہم لوگ راہل گاندھی کو ریلی ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
ہاں یار کروا چوتھ کے پہلے دن خوب شاپنگ ہوتی ہے۔ اس دن ہم ریلی لے کر چاندنی چوک بازارکے میں گھس گئے اور سارا دھندا چوپٹ کردیا
وہی تو، اب ہم لوگ کس منہ سے دیوالی کے10 پہلےوالی ریلی کو ملتوی کرنے کی گہار لگاسکتے ہیں جبکہ ریلی میں کی خریداری نے دوکانیں خالی کردی ۔
یعنی اپنی تدبیر الٹ گئی لیکن تم ہر دیپ پوری کے بارے میں کیا بتا رہے تھے ؟
جی ہاں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی اہلیہ، لکشمی پوری کی سالانہ آمدنی میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 11 گنا اضافہ ہوا ہے۔
یہ تمہیں کسی کانگریسی نے بتایا ہوگا ؟
جی نہیں ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت دائر کردہ حلف نامے میں یہ انکشاف کیا ۔
اچھا ! اس میں کیا لکھا ہے؟
لکھا ہے ہردیپ کی اسم بالمسمیٰ زوجہ لکشمی کی آمدنی 2021-22 میں 15.40 لاکھ روپے تھی جو بڑھ کر 2025-26 میں 1.70 کروڑ روپے ہو گئی۔
اچھا مگر ہردیپ نے وزیر پٹرولیم بننے کے بعد اپنی آمدنی بڑھائی یا نہیں؟
ارے بھیا اس اپنی سالانہ آمدنی میں تو صرف پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا یعنی وہ 63.37 لاکھ روپے سے بڑھ کر 75.57 لاکھ روپے ہو گئی۔
یار یہ بھی عجیب آمدنی ہے۔ ہر دیپ کو تو ایپسٹین کی دلالی کرکے بھی بدنامی کے سوا کچھ نہیں کما سکا ۔
جی ہاں اس معاملے میں تو وہ بہت بدنام ہوا۔ پہلے تو کہا تھا کہ وہ ایپسٹین سے کبھی تنہا نہیں ملا اور اب اس کی تنہائی میں ملاقات کی تصویر شائع ہوگئی ۔
ارے بھیا وہ تو مارکو روبیو کی آمد پرپردھان جی پر دباو ڈالنے کا حربہ تھا کہ چپ چاپ تجارتی معاہدے پر دستخط کردو ورنہ اور بھی تصاویر نکلیں گی ۔
لیکن یار میں نےتو پڑھا تھا کہ بیچارے ہردیپ کو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ ایپسٹین کیا دھندے کرتا ہے۔
اچھا اگر ایسا ہے تو اس نے میل میں یہ کیوں لکھا کہ امید ہے تم اپنے جزیرے سے عیش کرکے لوٹ آئے ہوگے۔ جزیرے کس کی ملکیت ہوتے ہیں؟
ارے بھیا کسی کا جزیرہ ہےتو ہے؟ میں نے تو سنا ہے خود پوری نے بھی کوئی جزیدہ خرید رکھا ہے۔
میں نے بھی سنا مگر تصدیق نہیں ہوسکی ویسے ایک جزیرےکے مالک پوری کی بیٹی کو ہی دوسرا جزیرہ والاکتابوں کا تحفہ دستخط کرکے دے گا ہم آپکو نہیں ۔
اچھا یہ بتاو کہ میں نے سنا ہےایپسٹین کی کوئی خاص سکھی ہندوستان کسی شادی میں آئی تھی اور ہردیپ نے ویزہ نکلوایا تھا؟ وہ کس کی شادی تھی؟
کون جانے بھیا ایپسٹین اور اس چٹوں بٹوں کا سارا کام تو شادی کے بغیر ہوجاتاہے وہ اس جھمیلے میں کیوں پڑیں؟
جی ہاں لیکن سکھ سماج بھی ایسے لوگوں کے کہنے پر کسی کوووٹ کیوں دے ؟
ارے بھیا مجھے تو ڈر لگتا ہے کہ اگر پردھان جی کے جھولے سے کوئی ایپسٹین والی تصویر یا ڈھانچہ نکل آئے تو کیا ہوگا؟

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے