منگل. جون 2nd, 2026

روینہ ٹنڈن کی ماں کے گھر سے 25 لاکھ روپے کے زیورات اورمہنگی گھڑیاں چوری،ایک خاتون گرفتار


ممبئی کے جوہو علاقے میں روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور مہنگی گھڑیاں چوری ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابڑیا کے نام سے ہوئی ہے، جو کئی برسوں سے خاندان کے رابطے میں تھی۔

پولیس کے مطابق، راشی چھابڑیا سال 2020 سے روینہ ٹنڈن کی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے گھر آیا جایا کرتی تھی۔ اس دوران اس نے خاندان کا اعتماد حاصل کر لیا اور گھر کے اندر اس کی رسائی بھی بڑھ گئی۔

پہلے چوری سے انکار، پھر بدل دیابیان

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمہ نے تجوری سے سونے اور ہیروں کے قیمتی زیورات کے علاوہ دو مہنگی گھڑیاں بھی چوری کر لیں۔جب خاندان کو معلوم ہوا کہ گھر سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان غائب ہے تو انہوں نے پہلے اپنی سطح پر معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران راشی چھابڑیا سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، لیکن اس نے کسی بھی قسم کی چوری میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔تاہم، شواہد سامنے آنے کے بعد اس کے بیانات بدل گئے۔اس کے بعد روینہ ٹنڈن کے خاندان نے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد راشی چھابڑیا کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمہ کے قبضے سے مہنگی گھڑیاں برآمد

پولیس نے چوری شدہ کچھ مہنگی گھڑیاں ملزمہ کے قبضے سے برآمد کر لی ہیں، جب کہ باقی زیورات کی تلاش جاری ہے۔جوہو پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چوری شدہ زیورات کا کچھ حصہ کہاں فروخت کیا گیا یا کہاں چھپایا گیا ہے۔

اداکارہ رشمیکا مندانا کا بولڈ فوٹو شوٹ!

اداکارہ رشمیکا مندانا کا بولڈ فوٹو شوٹ!

روینہ ٹنڈن نےنہیں دیا کوئی ردعمل

پولیس یہ بھی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا ملزمہ نے اس سے قبل بھی کسی دوسرے خاندان کے ساتھ اسی نوعیت کی واردات انجام دی تھی یا نہیں۔اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اب تک اس معاملے پر کوئی عوامی ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔



Source link

By Maqsood

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے