مسلم پرسنل لا بورڈ کا دھرنا ملتوی

مسلم پرسنل لا بورڈ کا دھرنا ملتوی

نیو دہلی،16ستمبر( پریس نوٹ)ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس ترجمان و کنوینر،مہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ دہلی، ملحقہ ریاستوں اور ملک کے مختلف حصوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل جنتر منتر، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ دہلی پولیس نے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس نے اجازت نہ دینے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ دہلی اور ملک کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ مظاہرے میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ حالاں کہ ہم تین مرتبہ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے جا کر ایس ایچ او اور ڈپٹی کمشنر سے یہ یقین دہانی کرا چکے تھے کہ مظاہرے میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔ اس کے باوجود پولیس ہر بار یہی کہتی رہی کہ مظاہرے کی خبر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنا ہمارا دستوری اور قانونی حق ہے۔ پولیس
مسلم پرسنل لا بورڈ کا دھرنا ملتوی

ہمیں نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ دہلی، ملحقہ ریاستوں اور ملک کے مختلف حصوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل جنتر منتر، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ دہلی پولیس نے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس نے اجازت نہ دینے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ دہلی اور ملک کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ مظاہرے میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ حالاں کہ ہم تین مرتبہ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے جا کر ایس ایچ او اور ڈپٹی کمشنر سے یہ یقین دہانی کرا چکے تھے کہ مظاہرے میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔ اس کے باوجود پولیس ہر بار یہی کہتی رہی کہ مظاہرے کی خبر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنا ہمارا دستوری اور قانونی حق ہے۔ پولیس کی جانب سے اجازت نہ دینے کے اس طرزِ عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

تاہم، موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر ہم دہلی اور دیگر ریاستوں سے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد سے بادلِ نخواستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اب دھرنے میں شرکت کے لیے آنے کی زحمت نہ کریں۔ آپ کو جو زحمت اور دشواری پیش آئی، اس کے لیے ہم تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

ان شاء اللہ، آنے والے دنوں میں دہلی میں کسی دوسرے مقام پر ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

ایک بار پھر آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔والسلام

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے