جرائم تو نہیں ہیں ، کرائم تو ہے

جرائم تو نہیں ہیں ، کرائم تو ہے

جرائم تو نہیں ہیں ، کرائم تو ہے

ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان

بہار کے اندر بڑے ارمانوں سے گیانیش کمار کے ذریعہ ووٹ کی لوٹ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا وزیر اعلیٰ مسلط کر ہی دیا جب تاجپوشی کا مبارک لمحہ آیا تو اس نے ساتویں پاس سمراٹ چودھری کو کمان سونپ کر سارا گڑ گوبر ایک کردیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بہار بی جے پی میں آر ایس ایس کے پاس اس نام نہاد سمراٹ سے بہتر کوئی آدمی نہیں تھا؟ اس احمق کا یہ حال ہے اس نے ایک عوامی جلسۂ عام یہ اعلان کرکے ساری دنیا چونکا دیا کہ بہار جرائم سے پاک ہوچکا ہے۔ اس کے مطابق یہاں اپرادھ(جرم) تو ہے مگر کرائم نہیں ہے۔ بہار کےجاہل وزیر اعلی نےکہہ دیا کہ "ہمارے یہاں کوئی اپراھ (جرم) نہیں ہے۔ اپراھ کا کانسیپٹ ہی ختم ہو چکا ہے۔ کرائم ہو سکتے ہیں، لیکن اپرادھ نہیں، کوئی اپرادھی (مجرم) نہیں ہے” اس پرحزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے چٹکی لی کہ ’’ یہ بات مودی کے ذریعہ مقرر کردہ ۷؍قتل کا ملزم نمونہ وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے۔ شہ نشین پر ساتھ بیٹھے آئی اے ایس یا آئی پی ایس افسران اس کے ساتھ کام کرنے اپنی عزت افزائی سمجھ رہے ہیں یا بے عزتی ۔ تیجسوی یادو نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا جناب نریندر مودی جی نے اس آدمی کے ہاتھوں بہار کو برباد کرنے کی سپاری لے رکھی ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ وزیر اعظم نے اقتدار کی عیش و عشرت کے لیے پورے ملک کو تباہ کرنے کی قسم رکھی ہے۔ یہ واقعہ آگے چل کر بہار میں وقوع پذیر ہونے والے ایک خطرناک واقعہ کی تمہید کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
امسال نومبر( 2026ء) کے اوائل میں پولیس نےبہار کے بھوجپور سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بین ریاستی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ یہ کام بہار اور ہریانہ کی پولیس نے مشترکہ طور پر کیا۔ اتفاق سے ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی سرکار ہے۔ اس میں برآمد ہونے والے ہزاروں کارتوسوں کے مبینہ تعلقات راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے نکل آیا۔ ظاہر ہےسنگھ پریوار کے بزدل سیوک انہیں ریاستوں میں غیر قانونی کام کریں گے جہاں ’سیاّں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا؟‘ یہ کوئی چھوٹی موٹی برآمدگی نہیں ہے کہ جسے کسی جرائم پیشہ گروہ سے منسوب کرکےنظر انداز کردیا جائے۔اس چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 44 ہزار 250 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے اور 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں بہار سے گرفتار ہونے والے چندن تیواری، ابھیشیک تیواری، لالٹو کمار اور سرس کمار اہم نام ہیں ۔ اس سے پہلے یہ دعویٰ کیا جاتا تھا کہ دہشت گردوں کے پاس اسلحہ پاکستان،نیپال، میانمار یا چین سے آتا ہے لیکن اب پتہ چلا کہ یہ توسارا سودیشی مال ہےکیونکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے تانے بانے سرکاری دفاعی فیکٹری سے ملائے جا رہے ہیں جہاں سے یہ کارتوس غیر قانونی سپلائی نیٹ ورکس تک پہنچے۔
یہ نہایت سنگین معاملہ ہے اس لیے سیاسی ردعمل تو آنا ہی تھا۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو اور سینئر وکیل کپل سبل نےآر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کپل سبل نے الزام لگایا کہ بہار میں آر ایس ایس سے وابستہ چندن تیواری، ابھیشیک تیواری، لالٹو کمار اور سرس کمار کے پاس سے 44 ہزار زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اسلحہ اور گولہ بارود کی بین ریاستی اسمگلنگ کے ایک خطرناک نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں۔ کیا آر ایس ایس کے یہ دہشت گرد ملک بھر میں دھماکے کرنے کی سازش کر رہے تھے؟آر ایس ایس سے وابستہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے صرف تین لوگوں سے 44 ہزار زندہ کارتوس برآمد ہونے کے باوجود کیا آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دے دینا چاہیے؟ یہ سوال اہم ہے کیونکہ آر ایس ایس کی بی جے پی مرکز اور صوبے میں برسرِ اقتدار ہے۔ پولیس اور فوج پر اس کا مکمل اختیار ہے اس کے باوجود سنگھیوں کو اسلحہ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کپل سبل بجا طور پر پوچھتے ہیں44 ہزار زندہ کارتوس کے ساتھ آر ایس ایس سے وابستہ چندن اور ابھیشیک تیواری گرفتار مگرامیت شاہ اور موہن بھاگوت خاموش کیوں ؟ دراصل وہ نہیں جانتے کہ وزیر اعظم بلواسطہ نریندر مودی ڈھکے چھپے انداز میں دیوالی کے موقع پر اس سوال کا جواب دے چکے ہیں ۔
آر ایس ایس کے خلاف فی الحال کرناٹک کے وزیرِ داخلہ پرینک کھرگے نے محاذ کھول رکھا ہے اس لیے وہ اس نادر موقع کو گنوادیں یہ ممکن ہی نہیں تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کردیا کہ اس اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے والے بعض افراد کی تصاویر آر ایس ایس کی وردی میں موجود ہیں۔ کھرگے نے ایک تصویر شائع کرکے پکڑے جانے والوں کے چہرے نشان زد کردئیے نیز بی جے پی اور آر ایس ایس سے جواب طلب کرتے ہوئے تنظیم کی باقاعدہ رجسٹریشن کا مطالبہ بھی دہرادیا۔ اس پر بی جے پی والے چراغ پاہوگئے۔ رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا نے وزیر پرینک کھرگے پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نےپوسٹ میں شامل تصویر پر یہ اعتراض کرتے ہوئے اسے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تبدیل کر کے تمام ملزمان کو آر ایس ایس کی وردی میں دکھانے کی کوشش کرنےکا الزام لگایا۔ آج سنگھیوں کا یہ نیا ہتھیار ہے۔ پہلے بیان سے مکر جاتے تھے۔ویڈیو آئی تو کہنے لگے انہیں غلط سمجھا گیا اور اب اے آئی کی آڑ میں چھپتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ایسا انہیں کے ساتھ کیوں ہوتا ہے؟ نیز سنگھ کی وکالت موہن بھاگوت کے بجائے موصوف کیوں کررہے ہیں ؟ یہ تو چائے سے گرم کیتلی والی بات ہے۔
بنگلورو کے آر ایس ایس کے کارکن تیجس اے گوڑا نے تو 10 نومبر 2026 کو بنشن کری پولیس اسٹیشن میں پرینک کھرگے کے خلاف تحریری شکایت دی ہے۔ شکایت کنندہ نے ان پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کے الزام میں بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔دوسری جانب اگست 2026 میں سکندرآباد میں مدراس رجمنٹ کے اسلحہ خانے سے چار اے کے 203 رائفلوں، ایک انساس رائفل، چھ پستول اور سیکڑوں کارتوسوں سمیت 12 ہتھیار چوری کا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ ہندوستانی فوج نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ہندوستان کے اندر اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل اور ہندوتوا نواز انتہا پسند نیٹ ورکس کے مبینہ روابط کے حوالے سے ماضی میں بھی کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ ان میں 2006 کا ناندیڑ دھماکا، 2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس اور اجمیر درگاہ دھماکے، جبکہ 2008 کا مالیگاؤں دھماکہ شامل ہیں۔مالیگاؤں دھماکہ کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت سات ملزمان کو 31 جولائی 2025 کو ایس آئی ٹی سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا مگرخصوصی عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ اسی لیے یہ لوگ بے دھڑک دہشت گردی میں ملوث ہوجاتے ہیں۔
سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں بھی 2019 میں تمام چار ملزمان بری ہوئے تھے، جبکہ اجمیر درگاہ دھماکا کیس میں 2017 میں دو ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی ۔ مودی سرکار سے اس بابت کوئی امید کرنا خام خیالی ہے کیونکہ مودی سرکار کااسلحہ برآمدگی اور بھارتی دفاعی تنصیبات سے اسلحے کی چوری کے واقعات کی وجہ سے سیکیورٹی نظام، اسلحے کی نگرانی اور غیر قانونی سپلائی نیٹ ورکس کی روک تھام کی توقع کرنا خام خیالی ہے کیونکہ منی پور میں تو خود بی جے پی وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ پرود اپنے میتئی قبیلے کے ملیشیا کو پولیس تھانے سے اسلحہ لوٹنے کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یہاں تک کہ امیت شاہ کو اسے کہنا پڑا تم تو بم مارتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کی آوازوں والی آڈیو میڈیا میں آچکی ہے۔آڈیو میں امت شاہ وزیر اعلیٰ کو بم استعمال کرنے سے منع کر رہے ہیں، جبکہ بیرن سنگھ افسران کو خفیہ طور پر بم استعمال کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ اس سے بھی خطرناک پہلو یہ ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بھارتی مسلح افواج میں ہندوتوا نظریے کے فروغ اور آر ایس ایس کے اثر و رسوخ میں اضافے کا عمل تیز ہوا ہے۔اسے فوج کے پیشہ ورانہ تشخص کے لیے تشویش ناک قرار دیا گیا ہے۔’دی وائر‘ نے ان رجحانات کو بھارتی فوج کی غیرجانبداری، پیشہ ورانہ روایات اور کثیرالمذہبی شناخت کے لیے ایک اہم سوال قرار دیا ہے لیکن اس سے بھی اہم معاملہ یہ ہے کہ سنگھ کی بزدلی اگر فوج کے اندر گھر کر گئی تو وہ بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کیسے کرے گی؟ اور خدانخواستہ سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں گی جیسا اروناچل پردیش میں دیکھا جارہا ہے تو ملک سالمیت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ملک کی اگر ریاست کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے جو جرم اور کرائم کا فرق نہ جانتے ہوں ۔ ملک ایک ایسا فرد چلائے جو لوگوں کو دماغی پیدل بنانے کے لیے دماغی نکسل کا رونا روتا ہو تو وہ عالمی قائد( وشوگرو) کیسے بنے گا؟

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے