پیر. جولائی 13th, 2026

تدریب الملمین کے پروگرام میں شہر کے 16 مکاتب کو مثالی مکتب کا ایوارڈ

تدریب الملمین کے پروگرام میں شہر کے 16 مکاتب کو مثالی مکتب کا ایوارڈ

تدریب الملمین کے پروگرام میں شہر کے 16 مکاتب کو مثالی مکتب کا ایوارڈ

گلبرگہ ،12جولائی (محمد عبدالحلیم اطہرسہروردی) معاون شعبہ نشر و اشاعت کے پریس نوٹ کے بموجب مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں شہر کے 16 معیاری مکاتب کو مثالی مکاتب کا ایوارڈ اور سند امتیاز دیا گیا۔حضرت مولانا نذیر احمد رشادی ناظم دارلامکاتب ضلع گلبرگہ ، بانی و مہتمم و مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن گلبرگہ نے فرمایا کہ مکاتب پر خصوصی توجہہ اس لئے ضروری ہیکہ 90فیصد طلباء اسکول میں پڑھتے ہی ان کی دینی تعلیم کا بہترین مرکز یہی مکتب ہوتا ہے جو انہیں دین سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اور کئی ایک وجوہات اور خصوصیات جیسے منظم تعلیم، معیاری تربیت ،مژالی اساتذہ اور طویل مدتی خدمات جیسے نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے مثالی مکتب کے ایوارڈ کیلئے انتخاب کیا جاتا ہے،مولانا نے فرمایا کہ مزید دیگر مکاتب کو آنے والے دنوں میں مثالی مکتبکا ایوارڈ اور سند امتیاز دیا جائے گا۔ 16مکاتب جنہیں مثالی مکتب کا ایوارڈ اور سند امتیاز دیا گیاوہ مکتب رحمانیہ ۔حافظ محمد اعجاز صاحب ۔مسجد نمرہ ملت نگر 98 لے اؤٹ گلبرگہ ،مکتب دینیہ ایک خانہ وہ مومن پورہ ۔مولانا وسیم اکرم صاحب ۔مومن پورا گلبرگہ ،مکتب ابوہریرہ ۔مولانا عمر فاروق رشادی ۔رحمت نگر گلبرگہ ،مکتب ابوبکر صدیق ۔حضرت مولانا عبدالحکیم قاسمی۔بلال اباد گلبرگہ ،مکتب توصیف الاسلام ۔مولانا عبدالسمیع رشادی۔عمر کالونی ازاد پور روڈ گلبرگہ،اشرف المکاتب ۔مولانا لیئق احمد صاحب ۔مسجد نعیم محبوب نگر گلبرگہ ،مکتب ضیاء القران ۔حافظ سراج صاحب ضیائی ۔ہاؤزنگ وڈ کالونی بلال اباد گلبرگہ ،مکتب کاشف العلوم ۔حافظ محمد الطاف صاحب ۔مسجد حسن قمر کالونی گلبرگہ ،مکتب خالد بن ولید ۔مولانا محمد الیاس ۔مسجد جبران ازاد پور روڈ گلبرگہ ،مکتب تعلیم القران ۔مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی۔مسجد حسین علم پاشاہ پورہ گلبرگہ ،مکتب تجوید القران ۔مولانا سراج الدین قاسمی ۔اکبر باغ ٹیپو سلطان چوک رنگ روڈ گلبرگہ ،مکتب مسجد صدر محلہ ۔مولانا محمد جیلانی باقوی۔صدر محلہ مومن پورہ گلبرگہ ،مکتب مدینۃ العلوم ۔حضرت مولانا نثار احمد قاسمی ۔مسجد عرفات بار ہلز کلبرگہ،نور القران مکتب ۔حافظ عامر خان صاحب ۔احمد نگر کالونی ازاد پور روڈ گلبرگہ ،مکتب حمزہ ۔حافظ جمیل احمد رشادی ۔مسجد حمزہ رحمت نگر گلبرگہ ،مکتب فیض القران ۔حافظ محمد ابراہیم صاحب ۔محبوب نگر کالونی رنگ روڈ گلبرگہ،مکتب تسنیم ۔مولانا محمد مستجیب خطیب ۔مسجد تسنین روبرو منیار فنکشن ہال ازاد پور روڈ گلبرگہ ان مکاتب کو اس سال مثالی مکتب کا ایوارڈ اور سند امتیاز حضرت مولانا غیاث احمد صاحب شادی صدر صفا بیت المال انڈیا بانی و محرک منبرو محراب فاؤنڈیشن انڈیا ،مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی ظہیر آباد ،مولانا نذیر احمد صاحب رشادی ،ڈائریکٹر اسلامک ٹیوشن سینٹر،زیڈ این جاگیردار صاحب ،مولانا غوث الدین قاسمی صاحب ،مولانا شفیق احمد قاسمی صاحب کے ہاتھوں دیا گیااور ان کی شالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ۔اس موقع پر 200سے زائد علماء اکرام ، معلمین و معلمات شریک رہے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے