حیدر آباد ۔23جون (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 21جون اور اپنے 18ویں یوم تاسیس کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر فرینڈس فنکشن ہال، نیو حفیظ پیٹ، حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقدہ یوم تاسیس کے پرچم کشائی پروگرام کے دوران اپنی پہلی تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کا اعلان کیا۔ اس پروگرام نے ریاست میں SDPI کے تنظیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کا نشان لگایا اور ریاستی سطح کی سرگرمیوں کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا۔
تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کا باضابطہ طور پر ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اعلان کیا۔ اس پروگرام میں قومی جنرل سکریٹری ریاض فرنگی پیٹ، شیبا مینائی اور حافظ عطائ اللہ خان سمیت نیشنل ورکنگ کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔
نئی اعلان کردہ تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کی صدارت سید منصور شا ریاستی صدر کے طور پر کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرعلیم خان فلکی ئب صدر جبکہ عفان القمان اور مولانا عبدالصمد کو جنرل سیکرٹری تقرر کئے گے ہیں۔ محمد جمیل الدین اور مفتی عرفان صابری سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے اور محمد منیب اقبال کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔
ریاستی کمیٹی میں ایڈووکیٹ شیخ محمد عابد ،، مفتی عبدالکافی اسرار، عبدالعزیز، بشیر کے پڈوال، ایڈووکیٹ۔ ناصر خالد، اور ساجد شیخ جتیال بطور ممبرشامل ہیں۔ کمیٹی تلنگانہ میں ایس ڈی پی آئی کے پہلے ریاستی سطح کے تنظیمی قیادت کے ڈھانچے کی نمائندگی کرتی ہے۔
پروگرام کا اختتام تلنگانہ میں تنظیمی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کے تئیں اتحاد اور عزم کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ توقع ہے کہ پہلی تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کی تشکیل ریاست میں SDPI کی مستقبل میں ترقی اور عوامی مشغولیت کے اقدامات کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔