گلبرگہ ،12جولائی(پریس نوٹ)مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے آڈیٹوریم میں بوسٹ کمپنی کے تعاون سے ایک دلچسپ اور معلوماتی ،تفریح سے بھرپور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اور اسٹین لی انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف تفریحی اور انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس سرگرمی کا مقصد طلبہ کے لیے سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ، خوشگوار اور مؤثر بنانا تھا۔مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اور اسٹینلی انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ نے نہ صرف بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا بلکہ برجستہ جوابات دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے خوبصورت انعامات بھی جیتے۔آخر میں، تمام شرکاء کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بوسٹ کا ایک ساشے بطور تحفہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر حضرت مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن،ڈائریکٹر اسٹینلی انٹرنیشنل اسکول واسلامک ٹیوشن سینٹرنے طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں کی افادیت پر اظہار خیال فرمایا،اس کے بعد حضرت مولانا نذیر احمد رشادی اور لئیق احمد انجنئیرپرنسپال اسٹینلی انٹرنیشنل اسکول اور مولوی عبدالطیف ندوی کے ہاتھوں طلباء کو انعامات دئیے گئے ،ا س موقع پر مفتی زین الدین صاحب سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔انعامات حاصل کرنے والے طلباء میں سید رحمت اللہ ولد سید عظمت اللہ، ثاقب رحمن شاہ ولد احمد شاہ ،عبدالمتکبرولد عبدالرحیم، نعمان علی ولد حیدر علی ،اشرف علی ولد عبدالطیف ندوی، ملک تاج ولد محمد منیب، محمد انس ولد معین الدین ، محمد ابان ولد محمد یوسف اور محمد امان ولد غلام حسین کے علاوہ اسٹینلی اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں۔