با صلاحیت افراد خود کو ملت کے لیے نافع بنائیں اور مساجد کو مرکز بنا کر کام کریں.
جمیعت علماء ضلع گلبرگہ کے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے جمعیت کے علماء کرام کے خطاب
گلبرگہ ،9ستمبر(الہلال میڈیا)محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی معا ون شعبہ نشر و اشاعت جمیعت العلماء ضلع گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب جمیعت علماء ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ مظاہر العلوم گلبرگہ میں جمیعت علماء ہند کے قائم کردہ شعبہ جات کے تعارف پر مشتمل ایک اہم ایک روزہ تربیتی ورکشاپ 6 ستمبر بروز اتوار صبح 9 بجے تا نماز عصر منعقد ہوا اس اہم تربیتی ورکشاپ میں صوبہ کرناٹک کے صدر مقام بنگلور سے اکابر علماء کرام حضرت مولانا افتخار احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کرناٹک حضرت مولانا مفتی شمس الدین بجلی صاحب قاسمی ناظم اعلی جمیعت العلماء کرناٹک حضرت حافظ عاصم عبداللہ صاحب ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیت العلماء حضرت مولانا عمر صاحب قاسمی جمیعت العلماء حضرت مولانا مفتی سلیم اللہ قاسمی صاحب جمعیت العلماء کرناٹک تشریف لائے حضرت مولانا حافظ شریف احمد مظہری صدر جمیعت علماء ضلع گلبرگہ و نائب صدر ریاست کرناٹک کی زیر نگرانی اورحضرت مولانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی کے زیر صدارت منعقدہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں علماء ا کرام حفاظ عظام اور ائمہ کرام نے شرکت کی اس کے علاوہ عمائدین شہر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ساتھ ہی ہیدر سیڑم جیورگی افضل پور الند چنچولی اور دیگر تمام تعلقہ جات سے بھی علماء کرام نے وفد کی شکل میں ا کر اس اہم پروگرام میں شرکت کی
حضرت مولانا حافظ شریف احمد مظہری کے زیر نظامت اس اہم تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء کرناٹک نے فرمایا کہ حضرت مولانا محمود اسد مدنی کو اللہ نے عجیب و غریب صلاحیتوں سے نوازا ہے اور انہوں نے جمیعت کے نظام کو بہت بہتر اور ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ ساتھ جمیعت کو متحرک کر دیا ہے
مولانا نے فرمایا کہ رابطہ مدارس یہ شعبہ دارالعلوم دیوبند سے منسلک ہے اور جمیعت علماء اور دارالعلوم دیوبند کا ساتھ ہمیشہ رہا ہے جمعیت کا کوئی کام ہوتا ہے تو دارالعلوم دیوبند کا ساتھ ہوتا ہے اور دارالعلوم دیوبند کا کوئی کام ہوتا ہے تو جمعیت اس کے ساتھ ہوتی ہے مولانا نے فرمایا کہ اس وقت مدارس پر حالات ا رہے ہیں روزانہ کوئی نہ کوئی مشکل کھڑی کی جا رہی ہے مدارس کو پریشان کرنے کے لیے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جس کا جمیعت نے ہمیشہ سے سامنا کیا ہے اس کے علاوہ عوام کو مدارس سے بدظن کرنے کی بھی کوششیں کی گئیں پروپیگنڈے کیے گئے ہر طرح سے شکنجے کسے جا رہے ہیں ایسے حالات میں ہم اگر متحد نہیں رہے اکابرین سے جڑے نہیں رہے اور ان کی ہدایتوں پر عمل نہیں کرے اور ایک چین میں بندھے ہوئے نہ رہے تو اگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
مولانا نے فرمایا کہ موجودہ حالات ہمیں اپڈیٹ ہونے کا تقاضہ کر رہے ہیں ہم اپنے مدرسے کے تمام دستاویزات کو درست کر لیں حساب و کتاب کو ایڈٹ کرائیں اللہ نے ہمیں علم دین کے لیے منتخب فرمایا ہے یہ اللہ کا کرم ہے ہم کو اس کی قدر ہونی چاہیے
حضرت مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی صاحب نے فرمایا کہ با صلاحیت افراد خود کو ملت کے لیے نافع بنائیں اور مساجد کو مرکز بنا کر کام کریں اور فرمایا کہ مدارس معیاری تعلیم پر توجہ دیں سارے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کریں رابطہ مدارس سے مربوط کریں اس سے ادارہ مزید کامیابی حاصل کر سکتا ہے عوام کا اعتماد بڑھے گا مدارس کی ترقی ہوگی اور بھی بہت سے فائدے ہوں گے
حضرت مولانا عمر صاحب قاسمی ںے جمیعت کے شعبہ جات کا تفصیل سے تعارف کرایا اور اس کے تحت کام کرنے کے طریقے کار کو بھی وضاحت کے ساتھ سمجھایا مولانا نے فرمایا کہ نوجوان جمیعت یوتھ کلب سے تربیت لیں اسکاوٹس ٹریننگ اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ ضرور لیں اس کی اپ کو سرٹیفیکیٹ بھی ملے گی اس کے لیے بنگلور ائیں ہم اپ کی مکمل رہبری کریں گے اس کے علاوہ اسکل ڈیولپمنٹ اسپورٹس اکیڈمی سیرت کورس ایسے کئی پروگرام ہیں جمیعت کے جس سے نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں
حضرت مولانا شریف احمد مظہری صدر جمیعت علماء ضلع گلبرگہ نے فرمایا کہ جمیعت العلماء 107 سال قدیم جمیعت ہے اور یہ اہل اللہ علماء ربانین کی جماعت ہے اس میں 30 شعبے کارکرد ہیں ہمیں جمیعت سے جڑ کر کام کرنے کی ضرورت ہے مولانا نے فرمایا کہ تمام تعلقات سے علماء کرام ائے ہیں شہر کے بھی علماء کثیر تعداد میں ائے ہیں اس کے علاوہ ہمارے عمایدن شہر نے بھی شرکت کی ہے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔