ڈاکٹر غضنفر اقبال کی کتاب ‘باتیں تو ہوں’ کا اجرا

ڈاکٹر غضنفر اقبال کی کتاب ‘باتیں تو ہوں’ کا اجرا

بنگلور: 13/نومبر(ای میل) کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کی جانب سے ٹاون ہال بنگلور میں جشن اردو کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس پْرمسرت موقع پر ریاست کرناٹک کے اردو قلم کاروں کی اکادمی کی جانب سے شائع شدہ کتب کا اجرا عمل میں آیا۔معروف اردو ادیب اور انٹرویو کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کی ہند وپاک کے مشاہیر اہل قلم سے انٹرویو پر مبنی کتاب” باتیں تو ہوں” کا اجرا جناب یو ٹی قادر ریاستی وزیر برائے صحت اقلیتی بہبود واوقاف و حج کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر غضنفر اقبال کی انٹرویوز پر مشتمل یہ پانچویں کتاب ہے۔ اس سے قبل ‘ان کہی باتیں’ عالم خیال میں’ باتیں رنگ رنگ’ اور باتیں بچوں کی ‘شائع ہوکر ادبی حلقوں سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔تقریب جشن اردو میں کئی معزز شخصیات شریک تھیں۔ ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی نے یه اطلاع دی هے

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے