چھٹی پر ہے!!!

چھٹی پر ہے!!!

ازقلم:شیخ سلیم،ممبئی

دہلی کی فضا ابرآلود ہے، فضا میں دھواں ہی دھواں ہے اور اے کیو آئی (AQI) 400 کے لگ بھگ ہے۔ ہلکی سی سردی شروع ہو گئی ہے اور لوگوں نے سویٹر اور رضائیاں نکال لی ہیں۔ لوگ آرام کے موڈ میں ہیں۔ کچھ یہی حال SIR کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا بھی ہے۔ لگتا ہے سب چھٹی پر ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے دہلی میں اگلے احتجاج کی نئی تاریخ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ احتجاج ہوگا یا نہیں، یہ بھی معلوم نہیں۔ دہلی پولیس نے 10 اکتوبر کے جنتر منتر احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔ پھر کناٹ پلیس کی ریلی سے پہلے بانی ابھیجیت ڈپکے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ جولائی میں پارلیمنٹ مارچ پر پولیس کارروائی کے بعد قیادت نے کہا تھا کہ دہلی میں دوبارہ مارچ نہیں کریں گے، مگر مہم جاری رہے گی۔ نئی کال ان کے سوشل میڈیا (X) پر ہی آئے گی۔ شاید سبھی لوگ ایک لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ کیا دس کروڑ افراد کا نام کٹ جانا کئی ریاستوں میں ناموں کا کچھ اس طرح کٹنا جس سے حزب اختلاف کو نقصان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ ہو کوئی معمولی بات ہے؟ بہار ہریانہ بنگال میں ناموں کا کٹ جانا مہاراشٹرا میں ناموں کے بڑھنے کی بھی خبریں ہیں کئی ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹ اور گنے گئے ووٹوں میں فرق کی خبریں آ رہی ہیں حزب اختلاف نے سپریم کورٹ سے شکایتیں کی ہیں جہاں سپریم کورٹ نے اگلي تاریخ 9 دسمبر کی دی ہے جہاں ایلکشن کمیشن اپنا جواب داخل کرنے والا ہے۔ کیا ایسے میں سیاسی جماعتوں کو خصوصاً وہ جو احتجاج کر رہی ہیں اس طرح کا سرد مہری کا رویّہ اختیار کرنا چاہیے؟ سنا تھا کہ سیاسی لیڈر کبھی چھٹی نہیں لیتے، 24×7 کام کرتے رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔ بہرحال یہ سب دقیانوسی باتیں ہیں؛ آج کل کے جدید سیاستدان شاید کچھ الگ ہیں۔
راہول گاندھی 17 نومبر کو کولمبیا یونیورسٹی اور 18 نومبر کو شکاگو میں گفتگو کے لیے امریکا گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی واپسی 19 نومبر، یعنی آج متوقع ہے۔ یہ سرکاری تصدیق نہیں، صرف رپورٹس ہیں۔ امریکا میں انہوں نے بھارت کی معیشت پر تبصرہ کر دیا اور بھاجپا والے ان کے پیچھے ہی پڑ گئے اور مختلف قسم کے الزامات عائد کر دیے۔ خیر، آج کل عوام بھاجپا کی باتوں کو بھی نظرانداز کر دیتے ہیں۔راہول گاندھی کی غیر موجودگی میں کانگریس نے بھی گویا چھٹی لے لی ہے۔ کوئی احتجاج کہیں نظر نہیں آ رہا۔ جب راہول گاندھی واپس آئیں گے تو کانگریس میں جان آ جائے گی اور پھر سے دھرنے، پردرشن اور احتجاج شروع ہوں گے۔ شاید…

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے