ہمارے بچے مسجد سے دور کیوں؟

ہمارے بچے مسجد سے دور کیوں؟

ہمارے بچے مسجد سے دور کیوں؟
–
ازقلم:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
(فیملی کاؤنسلر)
–

امام صاحبان، مسجد انتظامیہ اور والدین کے لیے ایک اصلاحی پیغام

مسجد ہماری دینی، روحانی اور اجتماعی زندگی کا مرکز ہے۔ یہ محض نماز کی ادائیگی کا مقام نہیں، بلکہ ایمان، اخلاق، تربیت، اخوت اور اسلامی شعور کی درس گاہ بھی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسل مسجد سے وابستہ رہے تو ہمیں بچوں کے مسجد آنے، ان کے رویوں اور ان کے ساتھ اپنے طرزِ عمل پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

امام صاحبان اور مسجد انتظامیہ سے چند گزارشات
* بچوں کو مسجد میں آنے سے discourage کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
* بچوں کی شرارت پر سخت، تحقیر آمیز یا توہین آمیز زبان استعمال نہ کی جائے۔
* بچوں کو صفوں سے ہٹانے یا پیچھے بھیجنے میں حکمت، شرعی رہنمائی اور نرمی اختیار کی جائے۔
* بچوں کو مسجد کے آداب، نماز کے نظم اور دوسروں کے حقوق کی تعلیم محبت سے دی جائے۔
* بچوں کی غلطی پر سب کے سامنے شرمندہ کرنے کے بجائے مناسب انداز میں اصلاح کی جائے۔
* امام صاحبان بچوں سے دوستانہ تعلق قائم کریں، ان کے نام یاد رکھیں اور اچھے رویے کی تعریف کریں۔
* مسجد میں بچوں کے لیے مختصر تربیتی نشستوں، سوال و جواب اور دلچسپ دینی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے۔
* والدین سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت اور الزام کے بجائے خیرخواہی اور تعاون کا انداز اختیار کیا جائے۔

والدین سے چند گزارشات
* بچوں کو مسجد لے جانے اور نماز سے مانوس کرنے کا اہتمام کریں۔
* مسجد جانے سے پہلے بچوں کو مسجد کے آداب سمجھائیں۔
* چھوٹے بچوں کی نگرانی کریں، انہیں مسجد میں آزادانہ شور، دوڑ اور کھیل کی اجازت نہ دیں۔
* نماز اور مسجد کے احترام کا عملی نمونہ پیش کریں۔
* بچوں کو مسجد سے متعلق خوف، ڈانٹ اور نفرت کے بجائے محبت اور احترام کا احساس دیں۔
* مسجد میں ان کے اچھے رویے کی حوصلہ افزائی کریں۔
* مسجد انتظامیہ اور امام صاحبان کے ساتھ تعاون اور مثبت رابطہ برقرار رکھیں۔

ایک اجتماعی فکر
بچوں کی تربیت نہ صرف والدین کا فریضہ ہے، نہ صرف امام صاحب کی ذمہ داری، بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ تربیتی مشن ہے۔ بچوں کو نظم و ضبط سکھانا بھی ضروری ہے اور ان کے دلوں میں مسجد کی محبت پیدا کرنا بھی۔ نظم اور شفقت، تربیت اور احترام، اصلاح اور محبت ایک دوسرے کے متضاد نہیں، بلکہ کامیاب تربیت کے لازمی عناصر ہیں۔
* بچے آج مسجد کے ننھے نمازی ہیں، کل مسجد کے ذمہ دار، دینی رہنما اور معاشرے کے معمار بن سکتے ہیں۔
آئیے، ہم مسجد کے ماحول کو ایسا بنائیں جہاں بچے مسجد کے آداب بھی سیکھیں، نماز سے محبت بھی پیدا کریں اور اپنی دینی و اخلاقی شخصیت کی تعمیر بھی کرسکیں۔ مسجد کے دروازے بچوں کے لیے کھلے رہیں اور ہمارے دلوں میں بھی ان کے لیے جگہ ہو۔
بچوں کو مسجد سے دور نہ کریں؛ انہیں حکمت، شفقت اور تربیت کے ذریعے مسجد کے قریب لائیں۔
عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے