آئیڈیل یوتھ موومنٹ، IYM تلنگانہ کی ریاستی یوتھ کانفرنس اتوار 22،نومبر2026ء کو حیدر آباد میں منعقد ہوگی

آئیڈیل یوتھ موومنٹ، IYM تلنگانہ کی ریاستی یوتھ کانفرنس اتوار 22،نومبر2026ء کو حیدر آباد میں منعقد ہوگی

آئیڈیل یوتھ موومنٹ، IYM تلنگانہ کی ریاستی یوتھ کانفرنس اتوار 22،نومبر2026ء کو حیدر آباد میں منعقد ہوگی
کانفرنس کا مرکزی موضوع : تبدیلی۔اپنی ذات کو بدلو،اسماج کی خدمت کرو،ملک کی تعمیر میں حصہ لو
پریس کانفرنس سے ذمہ داران آئی وائی ایم کا خطاب

حیدرآباد،19نومبر(ایجنسیز) آئیڈیل یوتھ موومنٹ (IYM) تلنگانہ کے زیر اہتمام ریاستی یوتھ کانفرنس بروز اتوار،22 نومبر2026ء، صبح 10بجے سے شام5بجے تک، نمائش گراؤنڈ، نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع :تبدیلی۔ اپنی ذات کو بدلو، سماج کی خدمت کرو، ملک کی تعمیر میں حصہ لو۔رکھا گیاہے۔پریس کلب حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے تفصیلات بتاتے ہوئے ذمہ داران آئی وائی ایم نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں، انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں اور معاشرے میں ان کے تعمیری کردار کا احساس دلانا، ان میں اخلاقی و فکری بیداری پیدا کرنا اور انہیں بامقصد زندگی کے ساتھ سماجی و قومی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

موجودہ دور میں نوجوانوں کو در پیش فکری، اخلاقی، سماجی اور معاشی چیلنجوں کے پیش نظر آئیڈیل یوتھ موومنٹ اس بات پر زور دیتی ہے کہ نوجوان محض حالات کے تماشائی بننے کے بجائے مثبت تبدیلی کے علمبردار بنیں۔کانفرنس میں تبدیلی کے تین بنیادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی:ا۔ اپنی ذات میں تبدیلی، ایمان، کردار، علم، نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیتوں اور مقصد زندگی کا شعور پیدا کرنا۔ ۲۔ سماج کی خدمت خدمتِ خلق، عدل و انصاف، ہمدردی، سماجی ذمہ داری اور معاشرتی اصلاح کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا۔۳۔ ملک کی تعمیر تعلیم، سماجی ہم آہنگی، اخلاقی قیادت اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے مؤثر اور تعمیری کردار کو فروغ دینا۔

اس کانفرنس سے ممتاز علماء، دانشور، سماجی قائدین اور مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے نوجوان خطاب کریں گے اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں نوجوان نسل کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ آئیڈیل یوتھ موومنٹ تلنگانہ طلبہ، تعلیم یافتہ نوجوانوں، مختلف پیشوں سے وابستہ نوجوانوں اور سماجی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں اور مثبت تبدیلی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے