نازیہ الٰہی خان کے خلاف دہلی میں شکایت درج، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

نازیہ الٰہی خان کے خلاف دہلی میں شکایت درج، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

نازیہ الٰہی خان کے خلاف دہلی میں شکایت درج، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
کارروائی نہ ہونے کی صورت میں مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے گا: ایم۔ رئیس فاروقی

نئی دہلی:29جون(پریس ریلیز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے لیگل مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز نازیہ الٰہی خان کے خلاف دہلی میں باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی۔ یہ شکایت کانگریس کے دہلی انچارج، لیگل مائنارٹی ڈپارٹمنٹ اسد بیگ کے ذریعے متعلقہ تھانے میں پیش کی گئی۔
اس موقع پر ایم۔ رئیس فاروقی، نیشنل انچارج، لیگل مائنارٹی ڈپارٹمنٹ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او نے شکایت پر مناسب قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تو معاملہ مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایم۔ رئیس فاروقی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ نازیہ الٰہی خان کی جانب سے کیے گئے بیانات سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے رسولِ اکرم ﷺ کی عزت و ناموس سب سے بڑھ کر ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی توہین یا قابلِ اعتراض بیان ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مطابق نازیہ الٰہی خان کے بیانات ملک کی گنگا جمنی تہذیب، باہمی ہم آہنگی اور سماجی بھائی چارے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی ایک طبقے تک محدود نہیں بلکہ ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور آئینی اقدار کے تحفظ سے بھی جڑا ہوا ہے، لہٰذا متعلقہ حکام قانون کے مطابق اس معاملے میں سخت اور غیرجانبدارانہ کارروائی کریں۔
اس موقع پر محمود خان، شریک انچارج، مائنارٹی ڈپارٹمنٹ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی، سلیم سیفی، مشیر، لیگل مائنارٹی ڈپارٹمنٹ، اور اسد بیگ، دہلی انچارج، لیگل مائنارٹی ڈپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے