مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے کورسیس میں داخلوں سے متعلق رہنمائی

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے کورسیس میں داخلوں سے متعلق رہنمائی

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے کورسیس میں داخلوں سے متعلق رہنمائی

طلبہ و طالبات بھرپور فائدہ اٹھائیں- یونیک ڈگری کالج میں پروفیسر مصطفی علی سروری اور جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ اور محمد حسام الدین ریاض کا خطاب

 

حیدرآباد 24 اگسٹ (راست )پروفیسر مصطفی علی سروری عہدیدار تعلقات عامہ و ممبر ایگزیکیٹیوکونسل اور اکیڈمک کونسل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدرآباد نے کہا کہ مانو میں ایم بی اے اور بی ایڈ میں داخلے انٹرنس کی بنیاد پر دیے جائیں گے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25- اگست 2026 ہے ایم بی اے اور بی ایڈ کو چھوڑ کر ماباقی دیگر 18 کورسیس میں داخل کے لیے 10 ستمبر تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں اور ان 18 کورسز میں داخلوں کے لیے کوئی انٹرنس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں انگریزی میڈیم سے پڑھنے والے طلبہ و طالبات بھی اگر ان کا ایک مضمون اردو رہا ہو تب ایسے امیدوار بھی میں داخلے کے لیے فارم داخل کر سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانو المنائی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات میں فاصلاتی تعلیم سے متعلق شعور بیدار کرنے کے ایک اجلاس سے یونیک ڈگری کالج یا قوت پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر مصطفی علی سروری نےمولانا آزاد یونیورسٹی میں مختلف کورسیس سے متعلق طالبات کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد یونیورسٹی میں ریگولر کورسیس کی تعداد 132 ہے ایسے طلبہ و طالبات جو باضابطہ طور پر یونیورسٹی نہیںں ا سکتے ان کو فاصلاتی طرز تعلیم (ڈسٹنس ایجوکیشن )کی سہولت ہے ڈسٹنس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گھر بیٹھے ہی نصابی کتب بھیج دیے جاتے ہیں امتحانی تیاری کے بعد یونیورسٹی کی جانب سےجو کالج کو امتحانی سنٹر بنایا جاتا ہے وہاں پر امتحان دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایڈ کورس کی تکمیل کی فیس صرف 11 ہزار روپے ہے جو کسی اور یونیورسٹی کے مقابلے میں نہایت ہی کم ہے ابتدا میں پرنسپل یونیک ڈگری کالج فارویمن محترمہ مسرت فاطمہ بانو نے پروفیسر مصطفی علی سروری ،جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ اور جناب محمد حسام الدین ریاض کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشن کے سربراہ جناب محمد مقبول علی خان نے کافی عرصہ قبل تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور الحمدللہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنس سے اب تک ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کر چکے ہیں

انہوں نے اس سلسلے میں محترمہ حبیب النسا صاحبہ کی تعلیمی خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ تعلیم کو کام کرنے کی غرض سے ان دو شخصیات کا بڑا اہم رول ہے محترمہ مسرت فاطمہ بانو نے مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ اور دیگر کورسیس میں داخلوں سے متعلق یونیک گروپ اف انسٹی ٹیوشنس کے طالبات کی رہنمائی پر اظہار تشکر کیا اور وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی خدمات کو سراہا پروفیسر مصطفی علی سروری نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں آٹھویں جماعت کامیاب امیدواروں کے لیے پلمبنگ کا ایک سالہ ڈپلومہ کورس اور آئی ٹی آئی کورس بھی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کورسیس کو معمولی نہ سمجھیں ویپرو کمپنی میں پلمبر کی تنخواہ ماہانہ 40 ہزار روپے ملتی ہے اور کام کے ایام صرف 5دن ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ شیخ پیٹ کے رہنے والا ایک نوجوان دو سالہ اے سی اینڈ ریفریجریشن کورس پاس کیا ہے یہ ایک امریکہ کی کمپنی میں بحیثیت سپروائزر تنخواہ ہندوستانی کرنسی کے لحاظ سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ پلمبنگ کے علاوہ ائی ٹی آئی اور اے سی اینڈ ریفریجریشن کورس کی فیس صرف 60 روپے ہے ٹریننگ کے اختتام پر وہ 60 روپے بھی واپس کر دیے جاتے ہیں پروفیسر سروری نے مزید کہا کہ مولانا ازاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ حیدراباد کے طلباء و طالبات کو بھی زیادہ سے زیادہ یونیورسٹی کے کورسیس سے جوڑا جائے اسی مقصد کے تحت انہوں نے حیدراباد کے طلبہ و طالبات کے لیے 10 فیصد کوٹہ بھی مقرر کر دیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کارنامہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ تدریس سب سے مقدس اور باوقار پیشہ ہے لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ تدریسی پیشے سے وابستہ ہونے کے لیے بی ایڈ کریں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ کی 1200 نشستیں ہیں بی ایڈ کو ڈسٹنس سے بھی تکمیل کیا جا سکتا ہے ایم بی اے اور ایم اے میں بھی دوسرے کالجوں کے مقابلے میں فیس انتہائی کم ہے

اس موقع پر طالبات نے پروفیسر مصطفی علی سروری سے مختلف تعلیمی سوالات کیے جن کا انہوں نے تشفی بخش جواب دیا صدر مانو المنائی اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے پروفیسر عین الحسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تعلیم کے بغیر ہم سماج میں اپنا مستحقہ مقام نہیں پا سکتے جناب محمد حسام الدین ریاض نے کہا کہ پروفیسر مصطفی علی سروری نے تعلیم اور یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق طالبات کی جو رہنمائی کی ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے انہوں نے طالبات سے کہا کہ ان باتوں کو کوئی کہانی قصے نہ سمجھیں بلکہ غور و فکر کرتے ہوئے اس پر عمل کریں اور فائدہ اٹھائیں

جناب محمد حسام الدین ریاض نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کےسربراہان جناب محمد مقبول علی خان اور محترمہ حبیب النساء کی تعلیمی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان شخصیات کی کوششوں کی وجہ سے پرانا شہر میں ایک تعلیمی انقلاب برپا ہوا ہے پروفیسر مصطفی علی سروری اور جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق تعلیمی بیداری پمفلٹس کالج اسٹاف اور طالبات میں تقسیم کیے اس موقع پر جناب ارشد مغنی کے علاوہ کالج کے لکچررس محترمہ عظمت فاطمہ (کامرس ) ‘محترمہ صبیحہ پروین( ہسٹری) ‘محترمہ محسنہ یاسین عنبر (پولٹیکل سائنس)’ محترمہ یاسمین بیگم( کامرس )’جناب محمد اسد اللہ کوآرڈینیٹر ‘محترمہ افسر سلطانہ( عربک )’محترمہ حافظہ یاسین ندا( انگلش) ‘محترمہ مہوش سلطانہ (انگلش) بھی موجود تھے ان تمام لکچررس نے پروفیسر مصطفی علی سروری اور جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ سے اظہار تشکر کیا کہ ان کی کوششوں سے طالبات کو مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق کافی رہنمائی حاصل ہوئی اور ان کا تعلیمی شعور بیدار ہوا ہے

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے