بنگلورو میں روشن بیگ سے رکن پارلیمان عمران مسعود کی ملاقات

بنگلورو میں روشن بیگ سے رکن پارلیمان عمران مسعود کی ملاقات

بنگلورو میں روشن بیگ سے رکن پارلیمان عمران مسعود کی ملاقات
ملک و ملت کے اہم مسائل پر تبادلۂ خیال، کارکنوں اور خیرخواہوں کی بڑی تعداد موجود

بنگلورو، 6 جون

سینئر کانگریس رہنما، رکنِ پارلیمان سہارنپور عمران مسعود نے اپنے دورۂ بنگلورو کے موقع پر اپنے دیرینہ رفیق، سابق وزیر اور کرناٹک کی سیاست کی معروف شخصیت آر روشن بیگ سے جئے محل میں واقع ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اقلیتوں کے مسائل، قومی یکجہتی اور ملتِ اسلامیہ کو درپیش چیلنجز سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عوامی فلاح و بہبود اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عمران مسعود نے آر روشن بیگ کی طویل سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان سے مختلف اہم موضوعات پر مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی احترام اور دیرینہ رفاقت کی جھلک ملاقات کے دوران نمایاں طور پر دیکھی گئی۔اس موقع پر آر روشن بیگ کے خیرخواہوں، دوستوں، سیاسی کارکنوں اور مداحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے عمران مسعود کا پُرتپاک استقبال کیا۔ خواضح رہے کہ عمران مسعود کا شمار کانگریس کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو لوک سبھا میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کی پارلیمانی سرگرمیوں اور بے باک موقف نے انہیں قومی سطح پر ایک نمایاں شناخت عطا کی ہے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے