Breaking

جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے معروف عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ کے انتقال پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہارِ تعزیت

جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے معروف عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ کے انتقال پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہارِ تعزیت

جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے معروف عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ کے انتقال پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہارِ تعزیت
علمی، دینی اور اصلاحی خدمات ناقابلِ فراموش، ان کا سانحۂ ارتحال ملتِ اسلامیہ کے لیے بڑا نقصان

حیدرآباد :17نومبر( پریس ریلیز) امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کے ممتاز و معروف عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے علمی، دینی اور ملی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ ایک باوقار، صاحبِ علم، متقی اور منکسر المزاج شخصیت کے حامل تھے۔ علمِ دین کی اشاعت، دینی رہنمائی اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی شخصیت علم و عمل، اخلاص، تقویٰ، سادگی اور اعلیٰ اخلاق کا حسین امتزاج تھی۔ ملک کے علمی و دینی حلقوں میں انہیں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔امیر حلقہ جناب محمد اظہرالدین نے مزید کہا کہ مرحوم مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ جماعت اسلامی ہند کی دینی، دعوتی اور اصلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور جماعت کے کاموں سے خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ مختلف پروگراموں اور اجتماعات میں انہوں نے متعدد مرتبہ شرکت فرمائی۔ یہاں تک کہ ناسازیِ صحت کے باوجود جماعت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پروگراموں میں تشریف لاتے اور اپنی قیمتی مشوروں اور دعاؤں سے نوازا کرتے۔ جماعت اسلامی ہند کے قائدین اور ذمہ داران کے ساتھ ان کے خوشگوار اور مخلصانہ تعلقات تھے۔ ان کی شفقت، محبت اور حوصلہ افزائی جماعت کے ذمہ داران کے لیے ہمیشہ باعثِ قدر و افتخار رہی۔انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم کی رحلت سے ریاست تلنگانہ ایک ایسی علمی و دینی شخصیت سے محروم ہوگئی جس کی کمی ایک عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ اہلِ علم کی وفات درحقیقت علم و حکمت کے ایک روشن چراغ کا بجھ جانا ہے، جس سے معاشرے میں ایک بڑا علمی و روحانی خلا پیدا ہوتا ہے۔امیر حلقہ نے مرحوم کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام متعلقین، شاگردوں، عقیدت مندوں اور اہلِ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ملت کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔اللہ تعالیٰ ، مولانا مفتی صادق محی الدین فہیمؒ کی تمام دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا کرے۔پسماندگان، متعلقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے