Breaking
جمعہ. جون 5th, 2026

آو عربی زبان سیکھیں، آن لائن فری سرٹیفیکٹ کورس

آو عربی زبان سیکھیں، آن لائن  فری سرٹیفیکٹ کورس

حیدرآباد،5جون(الہلال میڈیا) جناب محمد نواب انجینئر کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ماہ ذی الحجہ میں اسلامی ہجری سال مکمل ہوگا اور انسٹی ٹیوٹ آف عربک کا ۲۲ واں برس پورا ہوگا،ماہ محرم الحرام سے نئےاسلامی ہجری سال کا آغاز ہوگااس پرمسرت موقعہ پر انسٹی ٹیوٹ آف عربک کے ۲۳ ویں تعلیمی برس کا آغاز ہورہا ہے ،اس یادگار مناسبت سے بانی ادارہ مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی عامۃ المسلمین کےلئے اپنی مخلصانہ خدمات وطویل تجربات کے بعد ایک نیا عمومی اور آسان وفری پروجیکٹ پیش کررہے ہیں وہ یہ کہ قرآن مجید سمجھنے اور عربی زبان سیکھنے کے خواہشمندطلبہ وطالبات ، نوجوان بچے بچیوں ، مرد حضرات وخواتین کےلئے دنیا بھر میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے گھر بیٹھےاللہ کے کلام قرآن مجید کی زبان سیکھ سکتے ہیں، وہیں عربی زبان سے جڑے افراد وخواتین اپنی عربی زبان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، کورس کا تعارف کرواتےہوئے مولانا محترم نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد کا قیام ۲۰۰۵ میں عمل میں آیا اور اسی وقت سے اس کی تعلیمی وتربیتی اور تصنیفی خدمات جاری ہیں، یہ کورس بالکل فری ہے۔ عمومی استفادہ کےلئےآن لائن رہے گا،داخلہ کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، اردو وانگریزی داں طبقہ دونوں کےلئےہے۔نئے اسلامی ہجری سال ماہ محرم الحرام سے کورس کا آغازہوگا،تمام شرکاء کو ٹسٹ کے بعد سرٹیفیکٹ دی جائے گی،اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازاجائےگا۔واضح رہےکہ ہر ہفتہ کلاس لائیو رہےگی ،رجسٹریشن کرنے والوں کو کلاس کا لنک دیا جائے گا،کورس کاآغاز ۱۹ جون ۲۰۲۶ جمعہ کے دن مغرب تا عشاء ہوگا۔استفادہ کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے،مزید تفصیلات کے لئے انسٹیٹیوٹ آف عربک کےانچارج جناب حافظ مصباح احمد سے سیل نمبر www.deeniyat.online – 8639257153 – سے رابطہ کریں

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے