مکتب مسجد اکبری امان نگر کالونی میں سیرت کوئز و انعامات کی تقسیم : مولانامحمدریاض احمد کا خطاب

مکتب مسجد اکبری امان نگر کالونی میں سیرت کوئز و انعامات کی تقسیم : مولانامحمدریاض احمد  کا خطاب

مکتب مسجد اکبری امان نگر کالونی میں سیرت کوئز و انعامات کی تقسیم : مولانامحمدریاض احمد کا خطاب

حیدرآباد27ستمبر(پریس ریلیز) سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے بچوں کو واقف کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت فراہم کرنا بھی والدین اور معاشرے کی اہم ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانامحمد ریاض احمد قادری حسامی ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما نے مکتب مسجد اکبری، امان نگر کالونی، منگلاٹ، حیدرآباد میں سیرتِ نبوی ﷺ کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام اور سیرت کوئز مسابقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں اولیائے کرام اور بزرگانِ دین کے پاکیزہ طریقوں اور اسلامی اقدار کو سامنے رکھنا چاہیے، تاکہ نئی نسل دین، اخلاق اور اسلامی تہذیب سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ ہو۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کے ماحول کو دینی، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بنائیں، کیونکہ بچوں کی شخصیت سازی میں گھر کا ماحول بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے معاشرے میں رائج غیر ضروری رسومات اور مالی بوجھ سے بچنے کی بھی تلقین کی، خصوصاً جہیز، جوڑے کی رقم اور دیگر غیر ضروری مطالبات سے اجتناب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کو آسان بنایا جائے اور فضول رسم و رواج کے بجائے اسلامی تعلیمات اور سادگی کو اختیار کیا جائے۔

خطاب کے دوران والدین کے احترام اور ان کی قدر و منزلت کو بھی اجاگر کیا گیا اور بچوں کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک، ادب و احترام اور خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کی تلقین کی گئی۔

پروگرام کے دوران سیرتِ نبوی ﷺ سے متعلق منعقدہ کوئز مسابقے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران، کمیٹی کے اراکین، طلبہ کے اولیاء و سرپرستان اور دیگر معززین موجود تھے۔ شرکاء نے سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے اس طرح کے پروگراموں کو مفید اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

پروگرام کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنی زندگی میں اپنانے اور اپنے کردار و عمل کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی گئی۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے