مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام
جامع مسجد نور قطب اللّٰہ پور میں ایک روزہ تفہیمِ ختم نبوت ورکشاپ
حیدر آباد 19جون (پریس نوٹ)مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب مؤرخہ 20 جون بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا 21 جون بروز اتوار بعد مغرب جامع مسجد نور گرو مورتی قطب اللّٰہ پور میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام مقامی یونٹ مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ قطب اللّٰہ پور کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ رکھا گیا ہے، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ صدارت کریں گے، اس کے علاوہ اسلام کے بنیادی عقائد اور موجودہ دور کے باطل فتنوں قادیانیت، شکیلیت، گوہر شاہی اور منکرین حدیث وغیرہ سے متعلق اہم عنوانات پر ممتاز علماء کرام مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا مفتی سید ابراہیم حسامی، مولانا محمد انصار اللہ قاسمی، مولانا مفتی عبد المنعم فاروقی مولانا مفتی حنیف خان قاسمی ، مولانا مفتی رفعت رضوان قاسمی مولانا مفتی سید احتشام الدین نعیم عابد قاسمی ،مولانا مفتی عبد القوی عمر حسامی کے تربیتی خطابات ہوں گے، یہ پروگرام ہفتہ کے دن مغرب کے بعد شروع ہوگا اور اتوار کے دن عشاء کی نماز پر ختم ہوگا، پروگرام میں شرکاء کے لیے قیام وطعام کا معقول نظم رہے گا، تمام برادران اسلام بالخصوص نوجوانوں سے مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔