حیدرآباد 24 اگست (راست )میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد میں چہار شنبہ 26 اگست 2026 کو صبح 9تا ایک بجے دن خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے چیف آپریٹنگ افیسر پروفیسر محمد مسعود احمد نے بتایا کہ خون کا عطیہ وصول کرنے کے بعد کینسر سے متاثرہ مستحق مریضوں کو یہ خون مفت دیا جاتا ہے پروفیسر مسعود نے مزید کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں یہ بھی ایک تعلیم ہے کہ ہم مستحق وہ ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں موجودہ دور میں جبکہ غریب افراد کی بھی کافی تعداد کینسر سے متاثر ہو رہی ہے ایسے افراد کو ہم اپنے خون کے عطیہ کے ذریعے سے بھی مدد کر سکتے ہیں خدمت خلق کا یہ ایک بہترین موقع بھی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مرد’و نوجوان جو خون کا عطیہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں وہ ضرور اس کیمپ پر تشریف لائیں اور خون کا عطیہ دیں مزید تفصیلات اور ناموں کے رجسٹریشن کے لیے فون نمبر33-24528122-040پر یا7013861155پررابطہ کیا جاسکتاہے