محترمہ شبانہ انجم کو اردو اکیڈمی جدہ کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد 12 اکتوبر (راست )محترمہ شبانہ انجم بی ایس سی ‘ایم اے بی ایڈ ایس اے اردو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکنڈ لانسر گولکنڈہ بنت جناب محمد خواجہ معین الدین صاحب زوجہ جناب مرزا عباد اللہ بیگ کی بہترین تعلیمی خدمات پر اردو اکیڈمی جدہ حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے انہیں "بیسٹ ٹیچر” ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب اتوار 11- اکتوبر کو جناب شیخ ابراہیم کی صدارت میں سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوئی محترمہ شبانہ انجم کا تقرر دسمبر 1997ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول سواران کریم نگر پر عمل میں آیا تھا خاص بات یہ رہی کہ محترمہ شبانہ انجم نے اسی اسکول سے ایس ایس سی تک تعلیم حاصل کی تھی انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فرسٹ لانسر کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردو گولکنڈہ پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں اس تقریب میں سرپرست اردو اکیڈمی جدہ حیدرآباد چیاپٹرجناب شیخ ابراہیم کے علاوہ دیگر ذمہ داران جناب سلیم احمد فاروقی ‘جناب محمد لیاقت علی خان کے علاوہ مہمانان جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا’پروفیسر مصطفی علی سروری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ڈاکٹر جاوید کمال ‘سینیئر صحافی روزنامہ سیاست جناب ریاض احمد’جناب محمد امین الدین انصاری (اردو نیوز -جدہ) کے علاوہ دیگر معززین شہر موجود تھے جدہ اردو اکیڈمی کا ایوارڈ ملنے پر محترمہ شبانہ انجم کو ڈپٹی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب بالو نائک’ ہیڈ مسٹریس محترمہ نسرین سلطانہ’گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکنڈ لانسر گولکنڈہ کے اساتذہ کرام’ ڈپٹی آئی او ایس خیریت آباد منڈل جناب بشیر الدین ‘جناب محمد عبدالعلیم پی آر ٹی یو کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین اور حافظ مرزا ثنا اللہ بیگ اطیب ‘حافظ مرزا محمد بیگ عدین اور ارکان خاندان نے انہیں دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا محترمہ شبانہ انجم نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر اردو اکیڈمی جدہ کے تمام ذمہ داران کے علاوہ مبارکباد دینے والے تمام اساتذہ اور عہدیداران تعلیمات سے اظہار تشکر کیا