Breaking

حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا عظیم شہر’ اردو دلوں کو جوڑنے والی زبان. آنجہانی جگجیون لال استھانہ سحر کو خراج عقیدت -ریاستی مشاعرہ کا انعقاد – جعفر حسین معراج’ پروفیسر ایس اے شکور ‘طارق انصاری اور پروفیسر مسعود احمد کا خطاب

حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا عظیم شہر’ اردو دلوں کو جوڑنے والی زبان.  آنجہانی جگجیون لال استھانہ سحر کو خراج عقیدت -ریاستی مشاعرہ کا انعقاد – جعفر حسین معراج’ پروفیسر ایس اے شکور ‘طارق انصاری اور پروفیسر مسعود احمد کا خطاب

حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا عظیم شہر’ اردو دلوں کو جوڑنے والی زبان
آنجہانی جگجیون لال استھانہ سحر کو خراج عقیدت -ریاستی مشاعرہ کا انعقاد – جعفر حسین معراج’ پروفیسر ایس اے شکور ‘طارق انصاری اور پروفیسر مسعود احمد کا خطاب

حیدراباد 12- اکتوبر (پریس نوٹ) جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس اتحادالمسلمین اسمبلی یا قوت پورہ نے شعراء کرام کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں شعرا برادری اہم رول ادا کر رہی ہے اردو کسی خاص مذہب یا طبقے کی زبان نہیں یہ سب کی زبان ہے اور اردو کے شعراء شاعری کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل اور شمع پیالیس کے اشتراک سے ایوان احمد کے زیر اہتمام شمع پیالیس جہاں نما میں ریاستی سطح کے عظیم الشان مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ مشاعرہ اردو کے مشہور شاعر آنجہانی جگجیون لال استھانہ سحر کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جناب جعفر حسین معراج نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے شعراء کو مبارکباد دی

اور کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ہم سب کو اردو زبان کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے ابتدا میں ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل پروفیسر مسعود احمد نے کہا کہ جگجیون لال استھانہ سحر ہندو مسلم اتحاد کا عملی نمونہ رہے ہیں جناب استھانہ ایس بی آئی سے ریٹائرڈ ہوئے انہوں نے اردو کے فروغ اور شعر و شاعری میں اپنا وقت گزار دیا پروفیسر مسعود نے کہا کہ حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار اور اردو زبان دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے سے کہیں زیادہ اب ہمیں قومی یکجہتی کو بہت زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں جگجیون لال استھانہ سحر کی اردو شاعری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس مشاعرے میں جگجیون لال استھانہ سحر کے افراد خاندان کی شرکت کو بھی ہندو مسلم اتحاد کا عملی نمونہ اور اردو سے والہانہ محبت کا ثبوت قرار دیا

پروفیسر مسعود نے رکن اسمبلی مجلس جناب جعفر حسین معراج اور جناب مشتاق حسین چیئرمین گروپ آف پریوار ہوٹلس کا خیر مقدم بھی کیا ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ بہت سارے شعراء گزرے ہیں جن کی مادری زبان اردو نہیں تھی لیکن انہوں نے اردو شعر و ادب میں کافی نام کمایا اس سلسلے میں انہوں نے جناب راج بہادر گوڑ ‘گیان چند جین’ جناب گلزار دہلوی کےناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان میں شاعری کرتے ہوئے ان شعرا نے اردو کی بہت بڑی خدمت کی اسی طرح محترمہ الزبتھ کورین مونا کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ بھی اب اردو زبان کی خدمت انجام دے رہی ہیں جبکہ ان کی مادری زبان ملیالم ہے انہوں نے کہا کہ جگجیون لال استھانہ سحر کے شعری مجموعہ پر اردو اکیڈمی نے انہیں انعام بھی عطا کیا تھا

انہوں نے اس طرح کے مشاعرے کے اہتمام پر پروفیسر مسعود احمد اور صدر بزم احمد حسین جناب منور حسین کو دلی مبارکباد پیش کی جناب محمد منور حسین صدر بزم احمد حسین نے شعرائے کرام’مہمانان اور تمام سامعین کا دلی خیر مقدم کیا اور مشاعرے کو کامیاب بنانے پر اظہار تشکر کیاجناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ نے اس طرح کے مشاعرے کو موجودہ حالات کے مناسبت سے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ حیدرآباد کی بھائی چارگی بہت مشہور ہے انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کو شعرا برادری کے ذریعے کافی فروغ حاصل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اس طرح کی تقاریب دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ شعراء برادری کے کلام کے ذریعے نوجوانوں کو بھی رہنمائی حاصل ہوتی ہے جو قابل فخر ہے

انہوں نے اس موقع پر کچھ منتخب اشعار بھی سنائے ڈاکٹر انور احمد مینجنگ ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے جگجیون لال استھانہ سحر کی یاد میں مشاعرہ منعقد کرنے پر پروفیسر مسعود احمد اور جناب منور حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جگجیون لال استھانہ سحر سیکولر انسان تھے انہوں نے بھائی چارگی کی روایات اور یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی رمضان ہوتا تو ہمارے غیر مسلم احباب شیر خورمہ کی خواہش کیا کرتے تھے اور مسلم احباب اپنے غیر مسلم احباب سے دیپاولی کی مٹھائی پا کر بہت خوش ہوا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال ہے انہوں نے شعرائے کرام کو مبارکباد دی کہ انہی کی وجہ سے ان کے کلام اور گیت ہمارے دماغوں کو روشن اور تازہ رکھتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ کو بڑھانے میں معاون ہوتے ہیں اس تقریب کی کاروائی سنجیدہ و مزاحیہ شاعرجناب لطیف الدین لطیف نے بڑی ہی عمدگی کے ساتھ چلائی

جناب منظور احمد نے جب جگجیون لال استھانہ سحر کی اردو شعری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ حضرت علی احمد جلیلی کے شاگردوں میں سے تھے جناب جگجیون لال استھانہ سحر کی شاعری کا انداز بالکل منفرد تھا وہ گنگا جمنی تہذیب کے علم بردارتھے اس موقع پر آنجانی کے بھائی سنتوش کمار استھانہ نے بھی کلام سنایا صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جگجیون لال استھانہ سحر کے افراد خاندان محترمہ چھایا سکینہ بہن ‘چترا بھٹنا گر بہن ‘کرنل لوکیش سکسینہ ‘نیہا ترپھاٹی بھانجی نےبھی اس تقریب میں شرکت کی شعرایے کرام صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل مخدوم ایوارڈ یافتہ کے علاوہ سینیئر شاعر جناب سمیع اللہ حسینی سمیع ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری’جناب سردار سلیم’ پروفیسر محمد مسعود احمد’ جناب ظفر فاروقی ‘انجنی کمار گوئل ‘راحیل کریم نگری’ ارشد شرفی’جناب شکیل حیدر’ جناب ثنا اللہ انصاری وصفی’ محترمہ آرزو مہک ‘محترمہ حنا شہیدی’ محترمہ صبیحہ تبسم’ محترمہ الزبتھ کورین مونا کے علاوہ طنز و مزاح کے ممتاز و معروف شعراکرام جناب فرید سحر’ جناب وحید پاشاہ قادری ‘چچا پالموری اور جناب لطیف الدین لطیف ناظم مشاعرہ نے کلام سنایا

اخرمیں حسام الدین ریاض کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر جناب محمد منور حسین’ پروفیسر مسعود احمد’ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘جناب محمد حسام الدین ریاض ‘اور دوسروں کی گل پوشی وشال پوشی کی گئی شرکت کرنے والے معززین میں قاری عبدالرحمن جناب سید ظہور الدین چیئرمین سکندراباد کواپریٹو بینک ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ایڈوکیٹ ممتاز شاعر جناب ظہور ظہیر آبادی ‘جناب ستار خان علیم ‘جناب فیض تمیمی’ جناب رفیع ڈھاکلی ‘جناب محمد توصیف ‘جناب جہانگیر قیاس’ جناب سید مجتبی عابدی ‘جناب محمد اکبر فزیوتھراپسٹ’ جناب محمد عبید اللہ شریف’ جناب سید مرتضی قادری علیم’ حسام الدین صدیقی اور دیگر شامل ہیں جناب محمد حسام الدین ریاض نے شعراء کرام سامعین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے